Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • تعلیم و صحت

مچھلی کھائیے اور آلودگی سے ہونے والے دماغی نقصان سے بچیے

Daily Rehbar جولائی 23, 2020
2061750-brain-1595442051-848-640x480

یویارک: اگر آپ فضائی آلودگی سے بچنے کے لیے مہنگے ترین فلٹر خرید رہے ہیں تو اچھی بات ہے لیکن قدرت نے جسم کو آلودگی کے نقصان سے بچانے کے لیے بھی ایک انتظام کررکھا ہے جو تیل دار مچھلیوں کی صورت میں موجود ہے۔

اب ایک تفصیلی سروے سے معلوم ہوا ہے کہ اگر باقاعدگی سے سامن، سرمئی اور دیگر چکنے گوشت والی مچھلیاں کھائی جائیں تو بالخصوص بزرگوں کے دماغ کو فضائی آلودگی سے ہونے والے نقصان سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔ اس کی تفصیلات جنرل آف نیورولوجی کی تازہ اشاعت میں شامل کی گئی ہیں۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ تمام تیل والی مچھلیوں میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کی بہتات ہوتی ہے اور جو ایک جانب تو دل کو توانا رکھتے ہیں، دوسری جانب جسم کی اندرونی سوزش کو کم کرتے ہیں اور دماغ میں جمع ہونے والے فاسد مواد کو نکال باہر کرتےہیں۔ اگر فضا میں پارے اور سیسے کی مقدار سے دماغ کو نقصان ہورہا ہے تو اومیگا تھری فیٹی ایسڈ اس کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
یہ تحقیق کولمبیا یونیورسٹی میں زچگی کی ماہر ڈاکٹر کا کاہے اور ان کے ساتھیوں نے کی ہے۔ ان کے مطابق دماغ میں جمع ہونے والے زہریلے مواد کو اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے اچھی طرح ختم کیا جاسکتا ہے۔ اس طرح غذا اور دماغی صحت کے درمیان ایک گہرا تعلق دریافت ہوا ہے۔

فضائی آلودگی میں بھاری دھاتوں سمیت لاتعداد زہریلے مرکبات پائے جاتے ہیں۔ اس مطالعے میں 70 سال سے زائد عمر کی خواتین کے علاقوں میں فضائی آلودگی اور غذا کا جائزہ لیا گیا ہے۔ ماہرین یہ جان کر حیران رہ گئے کہ جن خواتین کے جسم میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کی مقدار کم تھی ان کا دماغ دیگر خواتین کے مقابلے میں زیادہ سکڑا ہوا تھا۔

مزید تحقیق کے دوران ماہرین نے ہر خاتون کی جانب سے ہفتہ وار مچھلی کھانے کی مقدار، خون میں فیٹی ایسڈ کی مقدار اور ان کے گھروں کی اطراف فضائی آلودگی کا جائزہ بھی لیا۔ یہ عمل مسلسل تین سال تک جاری رکھا گیا۔ اس کے بعد درمیان میں تمام شرکا کے دماغ کے اسکین لیے جاتے رہے جس میں بالخصوص ہیپوکیمپس کو نوٹ کیا گیا۔ یہ علاقہ ہماری یادداشت کا گڑھ ہوتا ہے اور اس میں موجود سفید مادہ دماغی سگنل بھیجنے اور وصول کرنے کا کام کرتا ہے۔

معلوم ہوا کہ مچھلی کھانے سے دماغ میں سفید مادے (وائٹ میٹر) کی مقدار برقرار رہی جو فضائی آلودگی کے تباہ کن اثرات کو روکنے میں مددگار تھی۔

اس لحاظ سے کہا جاسکتا ہے کہ دماغی صحت اور غذا کے درمیان گہرا تعلق ہے اور یوں تیل دار مچھلیاں دماغی کو ہوائی آلودگی کے زہریلے اثرات سے محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: اسکواڈ میں سرفراز احمد کی موجودگی کا کوئی دباؤ نہیں، محمد رضوان
Next: چین نے مریخ کے لیے اپنا پہلا آزاد تحقیقاتی مشن خلا میں روانہ کردیا

Related Stories

dimagh1729707646-0-600x450
  • تعلیم و صحت

دماغ کے سرطان کے علاج میں انقلابی تبدیلی متوقع

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
4c6ie96272df102jppk_800C450 (1)
  • تعلیم و صحت

آپ کا بلڈ گروپ فالج کے خطرے کی نشاندہی کرسکتا ہے، تحقیق

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2024
2722215-khoon-1728573339-646-640x480 (1)
  • تعلیم و صحت

خون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشاف

Daily Rehbar اکتوبر 11, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.