Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • تعلیم و صحت

کورونا وائرس: ایک اور ویکسین کے ابتدائی تجربات کامیاب

Daily Rehbar اگست 14, 2020 1 minute read
2068965-mrnacox-1597316595-826-640x480

نیویارک: امریکا میں ایک اور کورونا وائرس ویکسین کے ابتدائی طبّی تجربات کامیابی سے مکمل ہوچکے ہیں۔ یہ تجربات 45 صحت مند افراد پر کیے گئے جن کی عمریں 18 سے 55 سال کے درمیان تھیں۔

یہ ویکسین بین الاقوامی ادویہ ساز کمپنی ’’فائزر‘‘ نے ایجاد کی ہے جبکہ اس کی تیاری میں جدید ترین ’’آر این اے جین ٹیکنالوجی‘‘ استعمال کی گئی ہے۔

تحقیقی جریدے ’’نیچر‘‘ کے تازہ شمارے میں اس حوالے سے شائع شدہ تفصیلات کے مطابق، اس ویکسین کو BNT162b1 کا عارضی نام دیا گیا ہے اور طبّی تجربات میں شریک افراد کو اس کی دو خوراکیں دی گئیں جو بالترتیب 10 مائیکروگرام، 30 مائیکروگرام اور 100 مائیکروگرام کی مقداروں میں تھیں۔

اسے تیار کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ویکسین اس لیے بہت مؤثر ہے کیونکہ یہ ایک خاص قسم کے آر این اے پر مشتمل ہے جسے ’’پیغام رساں آر این اے‘‘ (mRNA) کہا جاتا ہے۔

جینیاتی انجینئرنگ کی مدد سے ایک مخصوص ساخت میں بنایا گیا یہ پیغام رساں آر این اے انسانی جسم میں ناول کورونا وائرس کے خلاف فوری مدافعت پیدا کرتا ہے اور جب بھی یہ وائرس متعلقہ فرد پر حملہ کرتا ہے تو اس کے جسم کا مدافعتی نظام فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے اس حملے کو ناکام بنا دیتا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: آکسفورڈ کی کورونا ویکسین کے ابتدائی تجربات امید افزا ثابت

اب تک اس ویکسین کی پہلے اور دوسرے مرحلے کی طبّی آزمائشیں مکمل ہوچکی ہیں۔ ابتدائی اور محدود نوعیت کی طبّی آزمائشوں کے نتائج خاصے امید افزا ہیں کیونکہ جن افراد کو اس ویکسین کی زیادہ مقدار والی خوراک دی گئی تھی، ان کے مدافعتی نظام بھی کورونا وائرس کے خلاف اتنے ہی مضبوط ہوگئے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: کورونا وائرس ویکسین: امید کی کرن

یہ ویکسین لگوانے والے رضاکاروں میں کورونا وائرس کو ناکارہ بنانے والی اینٹی باڈیز کی مقدار، قدرتی طور پر اس بیماری کو شکست دینے والے افراد کے مقابلے میں 1.9 سے 4.6 گنا تک زیادہ دیکھی گئیں۔

یہ خبر بھی پڑھیے: روس میں پہلی کورونا ویکسین تیار، صدر کی بیٹی کو پہلا ٹیکہ لگایا گیا

اگرچہ یہ ابتدائی کامیابیاں بہت امید افزا ہیں لیکن ابھی تیسرے مرحلے کی طبّی آزمائشیں باقی ہیں جن کے دوران یہ ویکسین ہزاروں افراد پر انتہائی احتیاط سے آزمائی جائے گی۔ اگر اس مرحلے میں بھی یہ ویکسین کامیابی سے ہم کنار ہوئی تو پھر امید ہے کہ امریکی ادارہ برائے غذا و دوا (ایف ڈی اے) بہت جلد اسے بڑے پیمانے پر استعمال کےلیے منظور بھی کر لے گا۔

واضح رہے کہ اگر یہ ویکسین واقعتاً کامیاب ثابت ہوگئی تو پھر ویکسین سازی کی یہی تکنیک دیگر امراض کی مؤثر ویکسین بنانے میں بھی آزمائی جائے گی۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کا دوسرا روز؛ خراب روشنی کے سبب کھیل روک دیا گیا
Next: ایپل آئی فون 12 اکتوبر کو جاری کیا جائے گا

Related Stories

dimagh1729707646-0-600x450
  • تعلیم و صحت

دماغ کے سرطان کے علاج میں انقلابی تبدیلی متوقع

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
4c6ie96272df102jppk_800C450 (1)
  • تعلیم و صحت

آپ کا بلڈ گروپ فالج کے خطرے کی نشاندہی کرسکتا ہے، تحقیق

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2024
2722215-khoon-1728573339-646-640x480 (1)
  • تعلیم و صحت

خون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشاف

Daily Rehbar اکتوبر 11, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.