Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • تعلیم و صحت

آنتوں کے اندررہ کر بیکٹیریا کے نمونے لینے والا سستا ترین برقی کیپسول

Daily Rehbar اگست 15, 2020 (Last updated: اگست 15, 2020)
2069213-capsule-1597352268-602-640x480

نیویارک: آنتوں کے اندر تار کے ذریعے کیمرا داخل کرکے دیکھنے کا عمل ’’کولونو اسکوپی‘‘ کہلاتا ہے اوراب اس پورے آلے کوایک الیکٹرانک کیپسول میں سمودیا گیا ہے۔ یہ کیپسول معدے سے ہوتا ہوا آنتوں سے گزرتا ہے اور وہاں موجود تمام اقسام کے بیکٹیریا کے نمونے جمع کرتا رہتا ہے۔

ان بیکٹیریا کو بعد میں معدے کے امراض کی نشاندہی میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ معدے میں موجود ہزاروں مختلف اقسام کے بیکٹیریا ہمیں اپنی صحت کے متعلق بہت کچھ بتاتے ہیں۔ یہ ایک جانب ذیابیطس کا پتا دیتے ہیں تو دوسری جانب بتاسکتے ہیں کہ کونسی دوا جسم پر اثر کرے گی اور کونسی ناکارہ رہے گی لیکن روایتی طریقے میں ایک طرف تو بیکٹیریا کی معمولی مقدار ہی سامنے آتی ہے اور دوسری جانب یہ معلوم نہیں ہوتا کہ کونسا خرد نامیہ کس جگہ پایا جاتا ہے۔

اس ٹیکنالوجی کو مزید بہتر بنا کر پوری غذائی ہاضمی نالی کو جانچنے میں استعمال کیا جاسکتا ہے جن میں منہ، ایسوفیگس، معدہ، جگر، مثانہ، چھوٹی اور بڑی آنت شامل ہے۔ پوردوا یونیورسٹی کے سائنس داں رحیم رحیمی اور ان کے ساتھیوں نے یہ کیپسول بنایا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ اتنی بڑی آنت کے کسی بھی مقام سے بیکٹیریا جمع کرنا اس سے قبل ممکن نہ تھا۔ یہ دوا بھرے کیپسول جیسا ہے جو آنتوں اور ہاضماتی مقام سے گزرتا رہتا ہے۔ اگر آنتوں میں کہیں خون رس رہا ہے تو یہ اس کی بھی خبر لے سکتا ہے۔
اگر تجارتی پیمانے پر تیار کیا جائے تو اس کیپسول کی قیمت ایک ڈالر تک ہی ہوسکتی ہے۔ اس لحاظ سے یہ ایک کم خرچ طریقہ تشخیص ثابت ہوسکتا ہے۔ اس کے اولین تجربات خنزیوں پر کیے گئے ہیں جن کی آنتیں انسانوں کی طرح ہوتی ہیں۔ یہ کیپسول تھری ڈی پرنٹر سےبنایا گیا ہے اور کسی بھی طرح نقصان دہ نہیں۔

آنتوں کے تیزابیت بڑھتے ہیں اس کے اوپر کا خول گھل کر ختم ہوجاتا ہے اور ایک طرح کا ہائیڈروجل پھول کر آنتوں کا مائع جمع کرتا رہتا ہے۔ مائع اندر جاتے ہیں دباؤ سے بند ہوجاتا ہے اور چند گھنٹے بعد بدن سے خارج ہوجاتا ہے۔ اس کے بعد تجربہ گاہ میں بیکٹیریا کا تجزیہ کیا جاسکتا ہے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کا تیسرا ٹیسٹ بارش کی نذر
Next: کریڈٹ کارڈ کے برابر 10000 ایم اے ایچ پاور بینک

Related Stories

dimagh1729707646-0-600x450
  • تعلیم و صحت

دماغ کے سرطان کے علاج میں انقلابی تبدیلی متوقع

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
4c6ie96272df102jppk_800C450 (1)
  • تعلیم و صحت

آپ کا بلڈ گروپ فالج کے خطرے کی نشاندہی کرسکتا ہے، تحقیق

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2024
2722215-khoon-1728573339-646-640x480 (1)
  • تعلیم و صحت

خون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشاف

Daily Rehbar اکتوبر 11, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.