Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • تعلیم و صحت

چند دانتوں کی بجائے پوری بتیسی صاف کرنے والا روبوٹ ٹوتھ برش

Daily Rehbar اگست 17, 2020 (Last updated: اگست 17, 2020)
2070151-cleanfrea-1597608890-314-640x480

ہانگ کانگ: دانتوں میں برش کے دوران اکثر دفعہ پچھلے دانت اچھی طرح صاف ہونے سے رہ جاتے ہیں۔ اب اس مسئلے کے حل کے طور پر ایک خودکار ٹوتھ برش تیار کیا گیا ہے جس میں کئی چھوٹے برش ہر دانت تک پہنچ کر اس کی گہری صفائی کرتے ہیں۔

دوسری جانب ہم دانت صاف کرتے ہوئے دانتوں کے اہم حصے یعنی مسوڑھوں کو فراموش کردیتے ہیں جبکہ کلین فریک مسوڑھوں کی اچھی طرح صفائی کرتا ہے۔

اب اس ٹوتھ برش کی ساخت بھی دیکھ لیجئے۔ یہ گھوڑے کی نعل کی طرح خمیدہ ہے جو اوپر اور نیچے کے دانتوں سے گویا چپک جاتا ہے اورانہیں گہرائی سے صاف کرتا ہے۔ اب ہر دانت کے لحاظ سے برش کی لمبائی اور چوڑائی کو بنایا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دانت آگے اور آخری کنارے تک کے دانت اچھی طرح صاف ہوجاتے ہیں اور سارا میل کچیل اتر جاتا ہے۔

کلین فریک کی بدولت ہر دانت پر اس کےلحاظ سے دباؤ پڑتا ہے اور دانتوں یا مسوڑھوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔ اس طرح دانتوں کی بہتر صفائی ہوجاتی ہے۔ برش طبی معیار کے سلیکون اور نائلون پر مشتمل ہیں جو دانتوں کو گہرائی سے صاف کرتے ہیں۔ اس کے خمیدہ برش دانتوں کو دائیں، بائیں اور اوپر سے اچھی طرح صاف کرتے ہیں۔

اب اس کی صفائی کے وقت کی بعد ہوجائے اگر آپ کلین فریک استعمال کرتے ہیں تو آپ کے دانت صرف 30 سیکنڈ میں مکمل طور پر صاف ہوجاتے ہیں۔ اس طرح بہت دیر تک برش کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ اس کے لیے آ پ کو برش ہلانے کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی۔ ایک مرتبہ چارج کرنے کے بعد اسے آپ 25 مرتبہ دانت صاف کرسکتے ہیں۔

ایک برش کی قیمت 99 ڈالرہے جس کی فروخت عنقریب شروع ہوجائے گی۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: پاکستانی ماشل آرٹ ماسٹرمحمد راشد کا ایک اوربھارتی ریکارڈ پرقبضہ
Next: ڈائنوسار کا شکاری: 3 منزلہ عمارت جتنا ’دہشت گرد‘ مگرمچھ

Related Stories

dimagh1729707646-0-600x450
  • تعلیم و صحت

دماغ کے سرطان کے علاج میں انقلابی تبدیلی متوقع

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
4c6ie96272df102jppk_800C450 (1)
  • تعلیم و صحت

آپ کا بلڈ گروپ فالج کے خطرے کی نشاندہی کرسکتا ہے، تحقیق

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2024
2722215-khoon-1728573339-646-640x480 (1)
  • تعلیم و صحت

خون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشاف

Daily Rehbar اکتوبر 11, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.