Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • تعلیم و صحت

ہر باورچی خانہ، ایک شفاخانہ بھی ہے!

Daily Rehbar اگست 27, 2020
2073543-kitech-1598391374-292-640x480

یا آپ جانتے ہیں کہ بہت سے امراض کا علاج آپ کے گھر میں ہی موجود ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہےکہ شفا کے ان خزانوں کا درست ادراک اور استعمال کیا جائے تو پہلے ہلدی سے شروع کرتے ہیں۔

جوڑوں کا درد اور ہلدی

ہلدی پر تحقیق برق رفتاری سے آگے بڑھ رہی ہے اور اب اسے سپر فوڈ کہا جارہا ہے۔ اس میں شامل اہم مادہ سرکیومن دل، آنتوں، امنیاتی نظام اور دیگر اعضا کو بہتر بناتا ہے۔ یہ کینسر روکنے اور بلڈ پریشر کو معمول پر رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
لیکن اس کے استعمال سے پہلے یاد رہے کہ اگر ہلدی میں کالی مرچیں اور کچھ چکنائی ڈال کر استعمال کی جائے تو اس سے سرکیومن کی بدن میں جذب ہونے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔ بصورتِ دیگر سرکیومن کی بڑی مقدار ضائع ہوجاتی ہے۔

ہلدی جوڑوں کے درد اورجلن کو کم کرتی ہے اور ہڈیوں کے درد کو بھی رفع کرتی ہے۔ اپنے سوزش کم کرنے والے اجزا کی وجہ سے باقاعدہ لوگ اسے اپنی خوراک کا حصہ بنارہے ہیں۔ اچھی بات یہ ہے کہ ہلدی کا باقاعدہ استعمال الزائیمر اور دیگر دماغی امراض سے بھی بچاتا ہے۔

السراور الائچی

الائچی سینکڑوں سال سے اپنے ذائقے اور تاثیرکی وجہ سے استعمال ہورہی ہے لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ الائچی معدے کی صحت برقرار رکھنے اور السر کو ختم کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوئی ہے۔

الائچی کے بیجوں کا تیل اور اس کے چھلکے میں بھی کئی ادویاتی اجزا موجود ہیں۔ لیکن اب جدید سائنس بتاتی ہے کہ الائچی میں جسمانی اندرونی سوزش کم کرنے کی حیرت انگیز صلاحیت موجود ہے اور اس سے ایچ پائیلوری جیسے بیکٹیریا کو ختم کرنے میں بہت مدد ملتی ہے جو السر کی وجہ بنتے ہیں۔

اجوائن اورسرطان

اجوائن کو تازہ اور خشک کرکے استعمال کیا جاتا ہے ۔ اس میں ایپی گینائن نامی ایک طاقتور مرکب موجود ہے جو ڈی این اے کی ٹوٹ پھوٹ کو کم کرکے کینسر سے بچاتا ہے۔

اجوائن میں وٹامن کے کی بڑی مقدار کے ساتھ ساتھ وٹامن اے، بی اور سی اور فولاد کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے۔ یہ پیٹ کی گرانی کم کرتی ہے اور گردوں کے افعال کو بہتر بناتی ہے۔

بلڈ پریشر اور جقندر

چقندر میں موجود قیمتی نائٹرئٹس جسم میں نائٹرک آکسائیڈ بناتے ہیں اور خون کی شریانوں کو وسیع کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

ایک سال قبل اسکنڈے نیویا ممالک میں لاکھوں افراد پر ایک سروے کیا گیا تھا جس میں دیکھا گیا کہ صرف ایک کپ چقندر کا رس روزانہ پینے سے ایک ہفتے میں بلڈ پریشر معمول پرآنے لگا۔ اس میں موجود نائٹریٹ صرف دس منٹ بھی ہی دل کے پٹھوں کو مضبوط کرتے ہوئے بھی دیکھے گئے ۔

اس طرح ہم چقندر کو دل کا محافظ کہہ سکتے ہیں۔

سبز چائے اور صحتمند مسوڑھے

سبز چائے ایک حیرت انگیز ٹانک ہے جو وزن گھٹاتی ہے۔ لیکن سبز چائے دانتوں میں خلا، منہ کی بدبو دور کرنے اور مسوڑھوں کو صحتمند رکھنے میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔

بعض طبیب ٹھنڈی سبز چائے کو بہترین ماؤتھ واش قرار دیتے ہیں۔ یہ منہ میں بدبو اور سڑاند پیدا کرنے والے بیکٹٰریا کا قلع قمع کرتی ہےاور مسوڑھوں کی سوزش کو کم کرتی ہے۔ یہاں تک کہ مہنگے ماؤتھ واش بھی اس کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

لیکن سبز چائے کے فوائد بہت زیادہ ہیں۔ ایک جانب تو یہ بلڈ پریشر قابو میں رکھتی ہے تو دوسری جانب دل کو طاقت پہنچاتی ہے۔

لہسن دل کا دوست

لہسن خون کو پتلا کرنے میں لاثانی ہے۔ یہ دل کی دیواروں کو بھی مضبوط رکھتا ہے اور بلڈ پریشر قابو میں رکھنے میں بہت مددگار ہوتا ہے۔

اس ضمن میں کئ سائنسی تحقیقات ہوچکی ہیں اور لہسن کے فوائد سامنے آچکے ہیں۔ اس میں ایک اہم مرکب ایلیسن ہے جو دل اور خون کے نظام کے لیے بہت مفید ہے۔ یہ خون پتلا کرنے میں بھی لاجواب ہے۔

لہسن باقاعدہ کھانے سے جاڑے کی لپیٹ میں آنے کا خظرہ 70 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ ماہرین نے حال ہی میں لہسن میں اینٹی بایوٹک اجزا بھی دریافت کئے ہیں جو آنتوں اور معدے کے امراض کے ذمے دار جراثیم کو چن چن کر مارتے ہیں۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: شکست کے باوجود کپتان کا ہتھیار ڈالنے سے انکار
Next: انٹرنیٹ کی رفتار کا نیا ریکارڈ: 178 ٹیرابٹس فی سیکنڈ

Related Stories

dimagh1729707646-0-600x450
  • تعلیم و صحت

دماغ کے سرطان کے علاج میں انقلابی تبدیلی متوقع

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
4c6ie96272df102jppk_800C450 (1)
  • تعلیم و صحت

آپ کا بلڈ گروپ فالج کے خطرے کی نشاندہی کرسکتا ہے، تحقیق

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2024
2722215-khoon-1728573339-646-640x480 (1)
  • تعلیم و صحت

خون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشاف

Daily Rehbar اکتوبر 11, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.