Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • تعلیم و صحت

شہد کی مکھی کا زہر چھاتی کے سرطان سے بچانے میں مفید

Daily Rehbar ستمبر 5, 2020
2076700-honeybee-1599237568-942-640x480

پرتھ: ہم جانتے ہیں کہ شہد میں شفا کے خزانے چھپے ہیں اور اب یہ خبر بھی خوش آئند ہیں کہ شہد کی مکھی کے زہر میں چھاتی کے سرطانوی خلیات کو تباہ کرنے کی بھرپور صلاحیت دریافت ہوئی ہے۔

آسٹریلیا میں ہیری پارکنس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ریسرچ کی کیارہ ڈفی گزشتہ کئی برس سے شہد کی مکھی کے زہر پر غور کررہی ہیں۔ اس زہر میں موجود ایک مرکب کو میلیٹن کہا جاتا ہے جو چھاتی کے سرطان کو ختم کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

ڈاکٹر کیارہ اور ان کے ساتھیوں نے ٹرپل نیگیٹو ، ایچ ای آر ٹو بریسٹ کینسر اور دیگر اقسام کے چھاتی کے سرطان کے خلیات پر مکھی کے زہر کے مرکبات آزمائے ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ بعض صورتوں میں شہد کی مکھی کے زہر نے 100 فیصد خلیات کو تباہ کردکھایا جو ایک اہم کامیابی ہے۔

سائنسدانوں نے نوٹ کیا کہ میلیٹن نے کینسر سیل کو فروغ دینے والے سنگلنگ راستوں کو صرف 20 منٹ میں بند کردیا ۔ اس سے ظاہر ہوا ہے کہ مکھی کا زہر فوری طور پر چھاتی کے سرطانی خلیات کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ماہرین نے نوٹ کیا کہ جھاتی کے سرطان کی خطرناک ترین کیفیت، ٹرپل نیگیٹو بریسٹ کینسر کو یہ بطورِ خاص روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تاہم اس کے طریقہ عمل کو سمجھنے میں ابھی کچھ وقت لگے گا۔ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ یہ کینسر پھیلنے کے راستوں کو مسدود کرتا ہے اور اس طرح خلوی تقسیم اور اضافہ رک جاتا ہے۔

اس کے بعد ماہرین نے میلیٹن کی مصنوعی تالیف کی اور اسے سرطانی خلیات پر آزمایا اور حیران رہ گئے کہ اس نے ہوبہو اصلی مرکب جیسی صلاحیت دکھائی۔ ایک اور تحقیق میں میلیٹن کو خلیات کی دیوار کو پنکچر ہوتے ہوئے دیکھا گیا جس سے معلوم ہوا کہ اسے کینسر کے رائج طریقوں مثلاً کیموتھراپی کے ساتھ استعمال کیا جاسکتا ہے اور ڈھیٹ قسم کے سرطان کا علاج کیا جاسکتا ہے۔

اگلے مرحلے میں میلیٹن کو کیموتھراپی کی دوا ڈوسی ٹیکسل میں ملاکر کینسر زدہ چوہے پرآزمایا گیا تو سرطانی رسولیوں میں کمی ہوئی اور اس کے سائیڈ افیکٹس بھی نہ ہونے کے برابر تھے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: پہلی بار انگلینڈ میں کھیلتے ہوئے گالیاں سننے کو نہیں ملیں، ڈیوڈ وارنر
Next: اب ٹشو پیپر کو بھی کی بورڈ یا کی پیڈ بنانا بہت آسان

Related Stories

dimagh1729707646-0-600x450
  • تعلیم و صحت

دماغ کے سرطان کے علاج میں انقلابی تبدیلی متوقع

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
4c6ie96272df102jppk_800C450 (1)
  • تعلیم و صحت

آپ کا بلڈ گروپ فالج کے خطرے کی نشاندہی کرسکتا ہے، تحقیق

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2024
2722215-khoon-1728573339-646-640x480 (1)
  • تعلیم و صحت

خون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشاف

Daily Rehbar اکتوبر 11, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.