Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • تعلیم و صحت

اسمارٹ فون اب ڈپریشن اور بے چینی کا اندازہ لگانے میں بھی مددگار

Daily Rehbar ستمبر 17, 2020
2080590-smartphone-1600104045-216-640x480

لندن: اب سماجی سرگرمیوں، اسمارٹ فون کے اسکرین ٹائم اور محلِ وقوع کی بدولت دماغ میں ان حصوں کی سرگرمی کو نوٹ کیا جاسکتا ہے جو جذبات و احساسات کی آماجگاہ ہوتے ہیں۔

اس کےلیے ایک دلچسپ تجربہ کیا گیا ہے جس میں فون کا ڈیٹا اور ساتھ میں فنکشنل ایم آر آئی (ایف ایم آر آئی) کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اس کا مقصد دماغ میں ایسی سرگرمیوں کو نوٹ کرنا ہے جو کسی طرح یاسیت، اداسی اور پریشانی سے وابستہ ہوتی ہیں۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ جب اسمارٹ فون ڈیٹا یعنی بیرونی عوامل کو دماغی اسکین یعنی اندرونی جسمانی عوامل سے ملاکر دیکھا گیا تو منفی کیفیات کی 80 فیصد تک درست پیشگوئی ممکن ہوئی۔

اس تحقیق کی تفصیل یوبی کیوٹس کمپیوٹنگ کی سالانہ کانفرنس میں پیش کی گئی ہے ۔ پہلی مرتبہ یہ ممکن ہوا ہے کہ ایف ایم آر آئی اور اسمارٹ فون پر کی گی سرگرمیوں سے کے درمیان ربط دیکھا گیا ہے۔

یونیورسٹی آف ڈارٹ ماؤتھ سے وابستہ پی ایچ ڈی محقق، میکیو اوبوچی کہتے ہیں کہ اسمارٹ فون کے استعمال کے سادہ ترین عمل سے دماغ کے پیچیدہ افعال کو سمجھا جاسکتا ہے۔ ’ یہ تو شروعات ہے جس میں ایف آیم آر آئی کے ساتھ اسمارٹ فون کی معلومات کو ملایا گیا ہے۔ توقع ہے کہ اس سے انسانی دماغ کو سمجھنے میں مدد مل سکے گی،‘ میکیو نے کہا۔

سائنس کہتی ہے کہ کوئی بھی فرد دن میں کتنی مرتبہ اور کتنی دیر تک فون استعمال کرتا ہے اس کے ذریعے سے ہم دو اہم دماغی گوشوں، ایمگڈالا اور وینٹرومیڈیئل پری فرینٹل کارٹیکس کے متعلق معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ دونوں اہم حصے ہمارے جذبات اور احساسات کا مرکز ہوتے ہیں۔

ان میں ویںٹرومیڈیئل پری فرنٹل کارٹیکس خود پر قابو رکھنے، فیصلہ کرنے اور خطرات کا جائزہ لینے میں مدد کرتا ہے۔ ایمگڈالا خطرے کی صورت میں ’لڑو یا بھاگو‘ (فائٹ اور فلائٹ) ردِ عمل میں مدد دیتا ہے۔

اس مطالعے میں شامل افراد کی معاشرتی سرگرمیوں، اسکرین پر گزارے گئے وقت اور جگہ، ورزش اور آرام وغیرہ کا دورانیہ بھی نوٹ کیا گیا۔

ماہرین کے مطابق اسمارٹ فون کسی بھی طرح ایف ایم آر آئی کی جگہ نہیں لے سکتا۔ لیکن اضافی ڈیٹا ان کے برتاؤ پر مزید روشنی ضرور ڈال سکتا ہے۔ یعنی جن افراد نے فون پر زائد وقت گزارا، لوگوں سے ملے اور باقاعدہ ورزش کی ان کے دونوں دماغی حصوں میں مثبت سرگرمی دیکھی گئی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ فون کا ڈیٹا بہت حد تک تجربہ گاہی ثبوت کے عین مطابق دیکھا گیا۔ اس سے روزانہ کی بنیاد پر لوگوں کے نفسیاتی رحجانات کی خبر لینا ممکن ہے۔ اسمارٹ فون سے مدد لینے کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ لوگوں کے نام اور تفصیلات کے بغیر بھی ان کی نفسیاتی کیفیات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کیونکہ کئی لوگ اس معاملے میں سامنے آنے سے ڈرتے ہیں۔

اس تحقیق میں ایک سو کے قریب طلبا اور طالبات نے حصہ لیا ہے اور اس کی تفصیل پروسیڈنگز آف اے سی ایم آئی میں شائع ہوئی ہیں۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: وزیراعظم سے ملاقات کرنے پر مصباح الحق اور اظہرعلی سے وضاحت طلب
Next: درخت کے پتوں پر جمع مقناطیسی ذرات آلودگی کی خبر دے سکتے ہیں

Related Stories

dimagh1729707646-0-600x450
  • تعلیم و صحت

دماغ کے سرطان کے علاج میں انقلابی تبدیلی متوقع

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
4c6ie96272df102jppk_800C450 (1)
  • تعلیم و صحت

آپ کا بلڈ گروپ فالج کے خطرے کی نشاندہی کرسکتا ہے، تحقیق

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2024
2722215-khoon-1728573339-646-640x480 (1)
  • تعلیم و صحت

خون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشاف

Daily Rehbar اکتوبر 11, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.