Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • تعلیم و صحت

جاپانی ماہرین الٹرا وائلٹ شعاعوں کے ذریعے کورونا وائرس کو ختم کرنے میں کامیاب

Daily Rehbar ستمبر 18, 2020 1 minute read
2082018-japancovid-1600372592-303-640x480

ہیروشیما: کورونا وبا کے دوران بالائے بنفشی یا الٹرا وائلٹ روشنی سے وائرس کے خاتمے پر اچھے خاصے دعوے کیے گئے لیکن اب جاپانی ماہرین نے اس میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے کورونا وائرس کو ختم کرنے کا پہلا سائنسی ثبوت پیش کردیا۔

جاپان کی ہیروشیما یونیورسٹی کے سائنس دانوں ںے ثبوت کے ساتھ کہا ہے کہ اگر الٹرا وائلٹ سی روشنی کی 222 نینومیٹر ویولینتھ (طولِ موج) کی شدت استعمال کی جائے تو یہ انسانی جلد کے لیے بے ضرر ہوتی ہے اور بہت مؤثر انداز میں کورونا وائرس کا خاتمہ کرسکتی ہے۔

اس روشنی کو بعید بالائے بنفشی یا فار الٹرا وائلٹ شعاع بھی کہا جاتا ہے۔ قبل ازیں کورونا وائرس کی پرانی اقسام کے خلاف اسے مؤثر دیکھا گیا تھا لیکن اب پہلی بار اس سے 2020ء میں دہشت کی علامت بننے والے کورونا وائرس کا خاتمہ کیا گیا ہے۔
اس تحقیق کی تفصیلات امریکن جرنل آف انفیکشن کنٹرول میں شائع ہوئی ہیں۔ تحقیق کے مطابق تجرباتی طور پر ان شعاعوں کو SARS-CoV-2 کی ایک بڑی کالونی پر صرف 30 سیکنڈ کے لیے ڈالا گیا تو 99.7 فیصد جرثومے بالکل ختم ہوگئے جو ایک اہم کامیابی ہے۔

اس کے بعد ایک محلول میں شامل ایسے ہی وائرس پر بھی 222 نینومیٹر کی الٹرا وائلٹ شعاع کو آزمایا گیا اور یکساں نتائج برآمد ہوئے۔ اس شدت کی روشنی انسانی جلد کی نچلی سطح تک نہیں پہنچتی اور یوں انسانی استعمال کے لیے نہایت موزوں ہے۔ اس روشنی سے تجربہ گاہوں، ہسپتالوں اور حفاظتی لباس کو بھی کورونا وائرس سے پاک کیا جاسکتا ہے۔

اس کے باوجود جاپانی ماہرین اس ٹیکنالوجی کو انسانوں کے لیے مزید محفوظ بنانے کے لیے مزید تجربات کررہے ہیں۔ یہ تحقیق جامعہ ہیروشیما کے سی او وی امن منصوبے کے تحت کی جارہی ہے جس میں کئی ادارے اور تجربہ گاہیں شامل ہیں۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: لگاتار 13 ون ڈے سیریز فتوحات کا انگلش سلسلہ تھم گیا
Next: اب فیس بک موسمیاتی تبدیلیوں کی بروقت و درست معلومات بھی پیش کرے گا

Related Stories

dimagh1729707646-0-600x450
  • تعلیم و صحت

دماغ کے سرطان کے علاج میں انقلابی تبدیلی متوقع

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
4c6ie96272df102jppk_800C450 (1)
  • تعلیم و صحت

آپ کا بلڈ گروپ فالج کے خطرے کی نشاندہی کرسکتا ہے، تحقیق

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2024
2722215-khoon-1728573339-646-640x480 (1)
  • تعلیم و صحت

خون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشاف

Daily Rehbar اکتوبر 11, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.