Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • تعلیم و صحت

تنہائی ذیابیطس اور دیگر امراض کی وجہ بن سکتی ہے

Daily Rehbar ستمبر 21, 2020
2083258-lonliness-1600634183-954-640x480

برکلے، کیلیفورنیا: پہلی مرتبہ طویل تنہائی اور ٹائپ ٹو ذیابیطس کے درمیان تعلق دریافت ہوا ہے۔ اس ضمن میں اوسطاً 65 سال سے زائد عمر کے ہزاروں افراد کا کئی برس تک جائزہ لیا گیا ہے۔

برطانیہ میں ہونے والی تحقیق کے شروع میں کسی کو بھی ذیابیطس کا مرض لاحق نہ تھا لیکن بعد ازاں کچھ لوگ ٹائپ ٹو ذیابیطس کے شکار ہوگئے۔ مجموعی طور پر ان میں سے چھ فیصد افراد اس کے شکار ہوگئے اور انہیں ٹائپ ٹو ذیابیطس لاحق ہوگئی۔

اس تحقیق میں ماہرین نے ذیابیطس کے شکار ہونے والے افراد میں تنہائی کی شدت کو بھی نوٹ کیا اور بعض افراد میں دیکھا کہ ان میں ذیابیطس کے امکانات بھی پیدا ہورہے تھے۔
یہ تحقیق یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں کی گئی جس میں ماہرِ نفسیات کا تیارکردہ ایک پیمانہ (اسکیل) استعال کیا گیا جو تنہائی کو ظاہر کرتا ہے۔ اس میں سوالنامے کے ذریعے لوگوں میں تنہائی کی شدت کا اندازہ لگایا گیا اور اس کے لیے ایک سوال پوچھا گیا کہ ’ آپ دن میں کتنی مرتبہ کسی کی رفاقت کی کمی محسوس کرتے ہیں اور کس شدت سے دوستوں کو اپنی زندگی کا حصہ سمجھتے ہیں؟

ماہرین نے دیکھا کہ تنہائی شراب نوشی، بے عملی اور سگریٹ نوشی کی طرف دھکیلتی ہے۔ اس کےعلاوہ تمام شرکا کے وزن، بلڈ پریشر اور دیگر امراض کے بارے میں بھی سوالات کئے گئے۔ اس کے علاوہ دماغی امراض کے تمام پہلوؤں کا بھی بھرپور جائزہ لیا گیا۔ ماہرین نے ڈپریشن اور ذہنی تناؤ کو بھی نوٹ کیا۔ دیگر عوامل میں سماجی تنہائی اور عمومی تنہائی کو الگ کرکے دیکھا گیا۔

سب سے اہم بات یہ سامنے آئی کہ تنہائی کی وجہ سے جسم بعض ایسے ہارمون خارج کرتا ہے جو ڈپریشن اور تناؤ کو ظاہر کرتے ہیں۔ ان میں کارٹیسول بہت نمایاں ہے۔ اس سے دل کے امراض، بلڈ پریشر اور ذیابیطس کا جنم بھی ہوسکتا ہے۔ لیکن سائنس کہتی ہے کہ اگر آپ کی تنہائی بہت طویل ہو تو اس سے بہت گہرے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: شاہین آفریدی کی تباہ کن بولنگ نے انضمام الحق کا دل بھی جیت لیا
Next: اسمارٹ فون کے لئے دنیا کا سب سے مختصر اور طاقتور سولر پاور بینک

Related Stories

dimagh1729707646-0-600x450
  • تعلیم و صحت

دماغ کے سرطان کے علاج میں انقلابی تبدیلی متوقع

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
4c6ie96272df102jppk_800C450 (1)
  • تعلیم و صحت

آپ کا بلڈ گروپ فالج کے خطرے کی نشاندہی کرسکتا ہے، تحقیق

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2024
2722215-khoon-1728573339-646-640x480 (1)
  • تعلیم و صحت

خون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشاف

Daily Rehbar اکتوبر 11, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.