Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • تعلیم و صحت

کورونا سے مقابلہ: عالمی ادارہ صحت نے جڑی بوٹیوں سے علاج کی آزمائش منظور کرلی

Daily Rehbar ستمبر 22, 2020 (Last updated: ستمبر 22, 2020)
2083430-traditionalmedicineafricax-1600679822-319-640x480

کانگو: عالمی ادارہ صحت میں ماہرین کے ایک پینل نے کورونا وائرس کے علاج کیلئے جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ روایتی افریقی دواؤں کی آزمائش شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ اعلان ہفتے کے روز اس ادارے کی ویب سائٹ پر جاری کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، عالمی ادارہ صحت میں روایتی طب (ٹریڈیشنل میڈیسن) کی علاقائی کمیٹی نے یہ منظوری دی ہے جس کے تحت ان روایتی نباتاتی ادویہ (ہربل میڈیسنز) کے ’’فیز تھری کلینیکل ٹرائلز‘‘ یعنی تیسرے مرحلے کی طبّی آزمائشوں کا طریقہ کار (پروٹوکول) بھی طے کرلیا گیا ہے۔ امید ہے کہ ان آزمائشوں کا سلسلہ بھی جلد ہی شروع ہوجائے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی وبا کے ’نئے فیز‘ کی وارننگ جاری کردی
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے آغاز میں مڈغاسکر کے صدر آندرے ریجوئلینا نے ملیریا کی ایک روایتی نباتی دوا پی کر دعوی کیا تھا کہ یہی دوا کورونا وائرس سے بھی بچاتی ہے۔ بعد ازاں یہ بات غلط ثابت ہوئی۔

اس کے باوجود، نہ صرف افریقہ بلکہ ایشیا میں بھی ایسی درجنوں روایتی ادویہ ہیں جنہیں کووِڈ 19 کے علاوہ دوسری کئی بیماریوں کا مؤثر توڑ سمجھا جارہا ہے۔ تاہم جب تک ان دواؤں کی افادیت باقاعدہ سائنسی آزمائشوں (فیز تھری کلینیکل ٹرائلز) سے ثابت نہ ہوجائے، تب تک انہیں کووِڈ 19 کے علاج کےلیے تجویز نہیں کیا جاسکتا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: کورونا: چوکنّا رہنے کی ضرورت باقی ہے!

یاد دلاتے چلیں کہ خود عالمی ادارہ صحت نے یہ تسلیم کیا ہے کہ میڈیکل سائنس میں حالیہ انقلابی ترقی کے باوجود آج بھی دنیا میں 60 فیصد افراد علاج معالجے کےلیے قدیم و روایتی طریقوں پر ہی انحصار کرتے ہیں۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: پاکستان اورجنوبی افریقا کے درمیان سیریزکے لیے دونوں بورڈزکی مشاورت جاری
Next: دن اور رات کی لمبائی برابر… آج شام سے خزاں شروع ہوجائے گی

Related Stories

dimagh1729707646-0-600x450
  • تعلیم و صحت

دماغ کے سرطان کے علاج میں انقلابی تبدیلی متوقع

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
4c6ie96272df102jppk_800C450 (1)
  • تعلیم و صحت

آپ کا بلڈ گروپ فالج کے خطرے کی نشاندہی کرسکتا ہے، تحقیق

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2024
2722215-khoon-1728573339-646-640x480 (1)
  • تعلیم و صحت

خون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشاف

Daily Rehbar اکتوبر 11, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.