Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • تعلیم و صحت

ویڈیوگیم کھیلنے سے یادداشت میں بہتری ممکن

Daily Rehbar ستمبر 26, 2020
2085392-mario-1601061127-736-640x480

ارسلونا: ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کم عمری میں ویڈیو گیم کھیلنے والے بچے اگلے کئی برس تک بہتر حافظے کے مالک بن سکتے ہیں اور یہ حافظہ انہیں چند امور کو بہتر انجام دینے میں مدد دے سکتا ہے۔

ماہرین اور لوگوں کے درمیان ویڈیو گیم کھیلنے کے فوائد اور نقصانات پر طویل عرصے سے بحث جاری ہے۔ والدین کا خیال ہے کہ بچے گھنٹوں اسکرین کے سامنے ویڈیو گیم کھیلتے رہتے ہیں اس طرح وہ بے کار اور سست ہوتے جا رہے ہیں۔ اگرچہ یہ باتیں درست ہیں لیکن اب ثابت ہوچکا ہےکہ ویڈیو گیم کھیلنے سے یادداشت بہتر ہوسکتی ہے۔

اسپین کے شہر بارسلونا میں واقع اوبرٹا یونیورسٹی کے ماہرین نے شرکا کو کھیلنے کے لیے ایک خاص گیم ’سپر ماریو 64‘ دیا۔ اس گیم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ گیم دماغ میں کچھ ایسی ساختی تبدیلیاں پیدا کرسکتا ہے جو بعض افعال اور جگہوں (اسپاشیئل) یادداشت سے تعلق رکھتے ہیں۔
اس نئی تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جن افراد نے یہ گیم کھیلا تھا ان کی عملی (ورکنگ) یادداشت گیم نہ کھیلنے والوں سے بہتر تھی۔ اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ ویڈیو گیم کھیلنے سے توجہ اور دماغی صلاحیت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ٹرانس کرینیئل میگنیٹک ا سٹیمیولیشن

اس مطالعے میں گیم کے اثرات کو جاننے کے لیے ایک خاص تکنیک کو استعمال کیا گیا جسے ٹرانس کرینیئل میگنیٹک اسٹیمیولیشن (ٹی ایم ایس) کہا جاتا ہے۔ اسے ٹیکنالوجی کو انسانی موڈ پڑھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ 2008ء میں اسے ڈپریشن کے علاج کے لیے ایف ڈی اے نے منظور کرلیا تھا۔

اب تک 60 سے زائد ایسی رپورٹ سامنے آچکی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ ٹی ایم ایس سے دماغی صلاحیت اور یادداشت بہتر ہوتی ہے لیکن یہ عمل مختصر وقفے کے لیے ہوتا ہے۔

پھر ماہرین کو خیال آیا کہ کیا یہ ممکن ہے کہ ویڈیو گیم ٹریننگ اور ٹی ایم ایس دونوں سے ہی ذہنی صلاحیت بہتر ہوتی ہے یا پھر اگر کوئی ایک طریقہ دیکھا جائے تو اس سے کیا فائدہ ہوسکتا ہے۔

اس کے لیے 27 صحت مند افراد کو بھرتی کیا گیا جن کی اوسط عمر 29 برس تھی۔ انہیں ویڈیو گیم کھیلنے کے دس سیشن کرائے گئے۔ یعنی دس دن تک ہرروز ڈیڑھ گھنٹے کے لیے سپرماریو 64 کھیلنے کو دیا گیا۔

ہر بار ڈاکٹروں نے ٹی ایم ایس کے ذریعے پری فرنٹل کارٹیکس کا جائزہ لیا جو پیچیدہ دماغی افعال بشمول یادداشت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ماہرین نے تمام سیشن ختم ہونے کے 15 روز بعد بھی دماغ کا جائزہ لیا۔ ان میں دماغی افعال، ردِ عمل کا وقت، عملی یادداشت، توجہ کا دورانیہ ، نظری اور جگہوں کی معلومات اور مسائل حل کرنے کی صلاحیت کا جائزہ لیا گیا۔

اس سے معلوم ہوا کہ ویڈیو گیم کھیلنے کے اثرات بہت دنوں تک دماغ پر حاوی رہے۔ اسی طرح ایک اور جائزے میں معلوم ہوا کہ جن افراد نے لڑکپن نے ویڈیو گیم کھیلے کئی برس بعد بھی ان کی یادداشت بہت اچھی دیکھی گئی ہے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: پاکستانی ٹیم 13 ماہ بعد زمبابوے کے خلاف پہلا ایک روزہ میچ کھیلے گی
Next: ایمیزون رِنگ، گھر کی چوکی داری کے لیے زبردست ایجاد

Related Stories

dimagh1729707646-0-600x450
  • تعلیم و صحت

دماغ کے سرطان کے علاج میں انقلابی تبدیلی متوقع

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
4c6ie96272df102jppk_800C450 (1)
  • تعلیم و صحت

آپ کا بلڈ گروپ فالج کے خطرے کی نشاندہی کرسکتا ہے، تحقیق

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2024
2722215-khoon-1728573339-646-640x480 (1)
  • تعلیم و صحت

خون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشاف

Daily Rehbar اکتوبر 11, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.