Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • تعلیم و صحت

ذہن مضبوط بنانا ہے تو قلم سے لکھنے کی عادت ڈالیے، تحقیق

Daily Rehbar اکتوبر 3, 2020
2087973-handwritingbrainx-1601700641-772-640x480

اوسلو: ناروے میں نوجوانوں اور 12 سالہ بچوں پر کی گئی ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ قلم سے لکھنے یا ڈرائنگ بناتے دوران دماغ میں ایسی خاص سرگرمیاں پیدا ہوتی ہیں جو ذہانت، یادداشت اور سیکھنے کے بہترین عمل سے براہِ راست تعلق رکھتی ہیں۔ لیکن کی بورڈ سے کام کرنے پر یہ سرگرمیاں مشاہدے میں نہیں آئیں۔

آسان الفاظ میں یوں بھی کہا جاسکتا ہے کہ اگر آپ اپنے ذہن کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں تو کی بورڈ سے زیادہ قلم سے لکھنے کی مشق پر توجہ دیجیے۔

یہ مطالعہ نارویجین یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں اعصابیات (نیورولوجی) کی پروفیسر آڈری وان ڈر میر کی سربراہی میں کیا گیا ہے، جو گزشتہ کئی سال سے اسی موضوع پر تحقیق کررہی ہیں۔

قبل ازیں 2017 میں بھی انہوں نے یونیورسٹی کے 20 طالب علموں میں کی بورڈ اور قلم استعمال کرتے ہوئے لکھنے کی عادت اور سیکھنے کی صلاحیت کے مابین تعلق پر تحقیق کی تھی؛ اور یہی نتیجہ اخذ کیا تھا کہ جب ہم لکھنے کےلیے قلم کا استعمال کرتے ہیں تو ہماری اکتسابی صلاحیتیں واضح طور پر بہتر ہوتی ہیں۔

تازہ مطالعہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے جس میں 12 نوجوانوں کے علاوہ 12 سال کی عمر والے 12 بچے بھی بطور رضاکار شریک کیے گئے۔

دماغ میں پیدا ہونے والی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی غرض سے انہیں خاص طرح کی نرم برقی ٹوپی پہنائی گئی جس میں 256 حساسیے (سینسرز) نصب تھے۔ ہر رضاکار کو 45 منٹ کی آزمائش سے گزارا گیا جس میں برقی قلم سے ٹچ اسکرین پر لکھنا، ڈرائنگ بنانا اور کمپیوٹر کی بورڈ سے ٹائپ کرنے کی مشقیں شامل تھیں۔

آزمائش کے دوران اس مخصوص ٹوپی کے ذریعے ہر رضاکار کے مختلف دماغی حصوں میں پیدا ہونے والی اعصابی سرگرمی انتہائی باریک بینی کے ساتھ، مسلسل ریکارڈ کی جاتی رہی۔

اگلے مرحلے میں جب ان رضاکاروں میں دماغی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ قلم سے لکھتے یا ڈرائنگ بناتے وقت ان کی دماغی لہریں ایک خاص انداز (پیٹرن) میں بن رہی تھیں۔ یہ خاص انداز بالکل ویسا ہی تھا کہ جب ہمارا دماغ سیکھنے (اکتساب) کی بہترین کیفیت میں ہوتا ہے۔

البتہ کی بورڈ استعمال کرکے ٹائپنگ کرتے دوران دماغی لہروں میں یہ پیٹرن دکھائی نہیں دیا۔

اس مطالعے سے یہ بات ایک بار پھر یہ بات ثابت ہوگئی کہ بچے ہوں یا بڑے، سب میں قلم کے استعمال سے اکتسابی صلاحیتیں بہتر ہوتی ہیں۔

’’میں تعلیم کے میدان میں جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی مخالف نہیں،‘‘ آڈری وان ڈر میر نے کہا، ’’لیکن یہ ضرور کہنا چاہوں گی کہ اگر ہم اپنے بچوں اور نوجوانوں میں سیکھنے کی صلاحیت بہتر بنانا چاہتے ہیں تو پھر ہمیں روایتی انداز میں قلم کا استعمال بھی جاری رکھنا چاہیے۔‘‘

یہ تحقیق آن لائن ریسرچ جرنل ’’فرنٹیئرز اِن سائیکالوجی‘‘ کے ایک حالیہ شمارے میں شائع ہوئی ہے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر حیدرعلی پر جرمانہ عائد
Next: ٹویٹر کا کورونا میں مبتلا ٹرمپ کی موت کی خواہش کرنے والے صارفین کے اکاؤنٹس معطل کرنے کا اعلان

Related Stories

dimagh1729707646-0-600x450
  • تعلیم و صحت

دماغ کے سرطان کے علاج میں انقلابی تبدیلی متوقع

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
4c6ie96272df102jppk_800C450 (1)
  • تعلیم و صحت

آپ کا بلڈ گروپ فالج کے خطرے کی نشاندہی کرسکتا ہے، تحقیق

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2024
2722215-khoon-1728573339-646-640x480 (1)
  • تعلیم و صحت

خون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشاف

Daily Rehbar اکتوبر 11, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.