Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • تعلیم و صحت

سینے کے ایکسرے سے ہارٹ فیل کی پیش گوئی ممکن

Daily Rehbar اکتوبر 6, 2020
2089286-chest-1601914666-199-640x480

اہرین متفق ہیں کہ پھیپھڑوں میں پانی جمع ہونے سے دل پر بوجھ پڑتا ہے اور ہارٹ فیل کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ میسا چیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے ماہرین نے ایک مشین لرننگ سافٹ ویئر بنایا ہے جو پھیپھڑوں میں مائع جمع ہونے کی شدت کو نوٹ کرکے بہت درستی کے ساتھ فیصلہ کرتا ہے کہ اس سے دل کا دورہ پڑسکتا ہے یا نہیں۔ اسی طرح معالجین کو مرض کی شدت جاننے میں مدد مل سکتی ہے اور مریضوں کی جان بچائی جاسکتی ہے۔

ایم آئی ٹی کی کمپیوٹر سائنس اینڈ آرٹیفشل انٹیلی جنس (سی ایس اے آئی ایل) نے پہلے لاتعداد ایکس رے جمع کیے اور ان کا ڈیٹا شامل کیا گیا۔ جدید کمپیوٹنگ اور الگورتھم کی مدد سے ان کا تجزیہ کیا گیا۔ اس بنا پر سافٹ ویئر وہ تفصیلات نوٹ کرسکتا ہے جو ڈاکٹروں کی آنکھ سے اوجھل رہتی ہیں۔
اسی ٹیم نے کمپیوٹنگ قوت کی بدولت سی ٹی اسکین سے کینسر کی تشخیص، الزائیمر کی قبل ازوقت نشاندہی اور یہاں تک کہ ای سی جی کی مدد سے بھی دل کی مزید خرابیوں سے آگاہی حاصل کی ہے۔ واضح رہے کہ عام حالات میں ڈاکٹراس کا اندازہ نہیں لگاپاتے اور جان لیوا مرض خاموشی سے اندر پلتا رہتا ہے۔

ایم آئی ٹی کی ٹیم نے تین لاکھ ایکسرے کا ڈیٹا حاصل کیا اور اس پر ڈاکٹروں کی رائے کو بھی شامل کیا۔ اس طرح مشین لرننگ ہر ایکسرے اور اس سے وابستہ کیفیت کو دیکھنے اور سمجھنے لگی اور اس کا ڈیٹا بیس بڑھتا رہا۔ اس کے بعد کمپیوٹر اس قابل ہوگیا کہ اپنے ڈیٹا کی روشنی میں کسی بھی ایکسرے کا تجزیہ کرکے رائے دے سکے۔

جب اس سے ہارٹ فیل کے بارے میں پوچھا گیا تو سافٹ ویئر نے درست ترین پیشگوئی کی جو ان مریضوں کے اگلے ڈیٹا سے سامنے آچکی تھی۔ یہاں تک کہ سافٹ ویئر نے امراضِ قلب کی شدت کی درجہ بندی بھی کرکے دکھائی۔

اس اہم پیش رفت کے بعد ہم مشین لرننگ کو نائب ڈاکٹر کہہ سکتے ہیں کیونکہ وہ دن دور نہیں جب اپنے ڈیٹا اور کمپیوٹنگ کی بدولت سافٹ ویئر ڈاکٹروں کو اپنی رائے دے سکیں گے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: بابراعظم کی بیٹنگ میں نکھارلانے کے لیے محمد یوسف بھی سرگرم ہو گئے
Next: بلیک ہول کی پیش گوئی اور دریافت کےلیے طبیعیات کا نوبل انعام

Related Stories

dimagh1729707646-0-600x450
  • تعلیم و صحت

دماغ کے سرطان کے علاج میں انقلابی تبدیلی متوقع

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
4c6ie96272df102jppk_800C450 (1)
  • تعلیم و صحت

آپ کا بلڈ گروپ فالج کے خطرے کی نشاندہی کرسکتا ہے، تحقیق

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2024
2722215-khoon-1728573339-646-640x480 (1)
  • تعلیم و صحت

خون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشاف

Daily Rehbar اکتوبر 11, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.