Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • تعلیم و صحت

گوشت نہیں کھائیں گے، تو ہڈی تڑوا بیٹھیں گے!

Daily Rehbar نومبر 26, 2020
2109000-bonefracture-1606228379-436-640x480

لندن: اگر آپ گوشت کھانا بالکل ترک کردیں گے تو اس سے ہڈیاں نرم پڑسکتی ہیں اور فریکچر کے خطرات بھی بڑھ جائیں گے۔

ایک وسیع مطالعے سے انکشاف ہوا ہے کہ طویل عرصے تک سبزی کھانے والے افراد میں کیلشیئم اور پروٹٰین کی مقدار کم ہوتی جاتی ہے۔ یہ سلسلہ آگے بڑھتا ہے اور ہڈیاں کمزور ہوجاتی ہیں اور یہاں تک کہ چوٹ سہنے والی بافتیں کم ہونے سے چوٹ کا اثر براہِ راست ہڈی پر پڑتا ہے جس سے بالخصوص کولہے کی ہڈی ٹوٹ بھی سکتی ہے۔

اس سے قبل بعض تحقیقات سے معلوم ہوا تھا کہ گوشت کھانے والوں کے مقابلے میں سبزی خور افراد کی ہڈیاں چوٹ اور فریکچر سے زیادہ متاثر ہوسکتی ہیں، تاہم اس کا تفصیلی مشاہدہ اور اس کی سائنسی وجوہ پر خاص کام نہیں ہوا تھا۔ اب اس ضمن میں ایک بڑا سروے کیا گیا ہے جس میں ہزاروں افراد شامل ہیں۔
ایپک آکسفورڈ کے نام سے شروع ہونے والے اس سروے میں 1993 سے اب تک 65 ہزار افراد کا بغور جائزہ لیا گیا ہے۔ یہ سروے درحقیقت برطانیہ میں کینسرپر غذا کے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے شروع کیا گیا تھا۔ لیکن اسے مزید بیماریوں کے لیے بھی استعمال کیا گیا۔ ہزاروں افراد کی غذائی عادات اور ہسپتال جانے کے واقعات کے درمیان تعلق بھی نوٹ کیا گیا۔

2010 سے اب تک گوشت خوروں کے مقابلے میں کھانے میں سبزی پسند کرنے والوں کی کولہے کی ہڈیاں ٹوٹنے کا رحجان دوگنا دیکھا گیا۔ گوشت میں صرف مچھلی اور سبزی کھانے والوں میں یہ خطرہ گوشت خوروں سے معمولی زیادہ تھا یعنی 25 فیصد تک دیکھا گیا۔ دوسری جانب صرف مچھلی اور سمندری گوشت کھانے والوں میں بھی ہڈی ٹوٹنے کا خطرہ بہت زیادہ تھا۔

ماہرین کے مطابق سبزی کھانے والوں میں اوسط دس برس میں فی ایک ہزار افراد میں 20 ہڈیاں ٹوٹ جاتی ہیں جس کی شرح تو کم ہے لیکن ان میں فریکچر یعنی ہڈی کے متاثر یا بال چٹخنے کی شرح بہت زیادہ ہوتی ہے۔ بالخصوص بزرگ افراد میں کولہے کی ہڈیاں سب سے زیادہ متاثر ہوسکتی ہیں۔ اس سروے سے یہی بات سامنے آئی ہے جس میں شرکا کی اوسط عمر 45 برس تھی۔

لیکن اسی سروے سے یہ اہم بات بھی سامنے آئی ہے کہ اگر آپ مسلسل سبزی کھانا پسند کرتے ہیں تو اس سے اگلے 15 برس میں کینسر کا خطرہ 10 فیصد اور دل کی بیماری کا خدشہ بھی 20 فیصد کم ہوجاتا ہے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: نیوزی لینڈ جانے والے 6 کرکٹرز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
Next: جنوبی کوریا میں بھی ڈرون ٹیکسی کی کامیاب پروازیں

Related Stories

dimagh1729707646-0-600x450
  • تعلیم و صحت

دماغ کے سرطان کے علاج میں انقلابی تبدیلی متوقع

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
4c6ie96272df102jppk_800C450 (1)
  • تعلیم و صحت

آپ کا بلڈ گروپ فالج کے خطرے کی نشاندہی کرسکتا ہے، تحقیق

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2024
2722215-khoon-1728573339-646-640x480 (1)
  • تعلیم و صحت

خون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشاف

Daily Rehbar اکتوبر 11, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.