Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • تعلیم و صحت

مقناطیسی میدان میں عضلات کو صحتمند بنانے والا پروٹین

Daily Rehbar دسمبر 2, 2020
2111963-muscle-1606855186-413-640x480

سنگاپور سٹی: مقناطیسی میدان میں انسانی پٹھوں اور عضلات (مسلز) کو درست اور صحتمند بنانے والا ایک مالیکیول (سالمہ) دریافت ہوا ہے۔

نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور کے سائنسدانوں نے کی اس دریافت کے بعد امید ظاہر کی ہے کہ یہ مالیکیول کمزور اور بزرگ افراد کے پٹھوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ اسی طرح بیماری کے بعد ہونے والی کمزوری کو بھی کو اس سے دور کیا جاسکتا ہے۔

ماہرین یہ دیکھ رہے تھے کہ مقناطیسی میدان کے ہمارے جسم کے پٹھوں پر کیا اثرات ہوسکتے ہیں۔ پہلے انہوں نے پٹھوں (مسلز) کے خلیات (سیلز) پر ان کی آزمائش کی۔ اس میں انہوں نے ٹی آر پی سی ون نامی ایک پروٹین کا انتخاب کیا جو ہر جاندار میں پایا جاتا ہے۔ انہوں نے تجربہ گاہ میں جینیاتی انجینیئرنگ سے اس پروٹین کو نکال باہر کیا۔ پھر ان پر مقناطیسی میدان ڈالا گیا تو کسی پٹھے پر کوئی اثر نہ ہوا ۔
پھر دوبارہ اسی پروٹین کو پٹھوں کے خلیات میں رکھا گیا اور اس پر مقناطیسی میدان ڈالا گیا۔ اب حیرت انگیز طور پر یہ ہوا کہ خلیات دوبارہ مقناطیسی میدان سے حساس ہوگئے۔ ان تجربات میں جو مقناطیسی میدان استعمال کیا گیا وہ زمین کے قدرتی مقناطیسی میدان سے 10 سے 15 گنا طاقتور تھا۔ اس عمل میں پٹھے اور عضلات مضبوط ہوتے دکھائی دیئے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ شاید مقناطیسی قوت اس پروٹین کے ساتھ عمل کرتی ہے۔

اس سے قبل کچھ سائنسدانوں نے نوٹ کیا ہے کہ مقناطیسی میدان کی خاص کیفیت انسانی کرکری ہڈی (کارٹلیج) کی افزائش کرسکتی ہے۔ اسی طرح مقناطیسی میدان سے جسم کی چربی گھلانے، انسولین کی حساسیت اور آنتوں کے خردنامیوں کو بہتر بنانے کا کام بھی لیا جاتا رہا ہے۔ اب معلوم ہوا ہے کہ ہمارے پٹھوں میں موجود ٹی آر پی سی ون مقناطیس میدان میں سرگرم ہوکر پٹھوں کی افزائش بھی کرتا ہے۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: نیوزی لینڈ میں موجود ایک اور پاکستانی کرکٹر کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا
Next: مصنوعی ذہانت سے پروٹین فولڈنگ کا 50 سالہ مسئلہ حل

Related Stories

dimagh1729707646-0-600x450
  • تعلیم و صحت

دماغ کے سرطان کے علاج میں انقلابی تبدیلی متوقع

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
4c6ie96272df102jppk_800C450 (1)
  • تعلیم و صحت

آپ کا بلڈ گروپ فالج کے خطرے کی نشاندہی کرسکتا ہے، تحقیق

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2024
2722215-khoon-1728573339-646-640x480 (1)
  • تعلیم و صحت

خون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشاف

Daily Rehbar اکتوبر 11, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.