Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • تعلیم و صحت

تیز رفتار پی سی آر ٹیسٹنگ کی مکمل تجربہ گاہ… آپ کی انگلی سے بھی چھوٹی!

Daily Rehbar دسمبر 11, 2020
2115449-labonchipdiagnosisx-1607593734-660-640x480

لندن: برطانوی سائنسدانوں نے پی سی آر ٹیسٹنگ کے ذریعے مختلف بیماریوں کی تشخیص کےلیے چھوٹی سی چپ پر ایسی تجربہ گاہ تیار کرلی ہے جو صرف ایک سینٹی میٹر لمبی اور ایک سینٹی میٹر چوڑی ہے اور کسی بڑی تشخیصی تجربہ گاہ جتنی کارکردگی کی حامل ہے جبکہ اس سے تشخیصی ٹیسٹ کا نتیجہ بھی صرف چند منٹ میں حاصل ہوجاتا ہے۔

یہ ننھی سی تشخیصی چپ (ڈائگنوسٹک چپ) جسے امپیریل کالج لندن کے ماہرین نے ایجاد کیا ہے، بیماریوں اور تکالیف کی وجہ بننے والے کئی طرح کے جرثوموں اور وائرسوں کو شناخت کرسکتی ہے، یعنی اسے کورونا وائرس کی تشخیص میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

یہ تشخیصی چپ ایجاد کرنے والی ٹیم کے ایک سینئر سائنسداں، فیرات گوئدر کا کہنا ہے کہ اگرچہ پی سی آر کا طریقہ ان گنت بیماریوں کی تشخیص کےلیے معیاری ترین قرار دیا جاتا ہے لیکن اوّل تو کسی بھی پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ خاصے وقت میں آتا ہے جبکہ پی سی آر ٹیسٹنگ کی مروجہ تجربہ گاہیں بھی خاصی بڑی ہوتی ہیں جنہیں خصوصی آلات اور سہولیات سے لیس کرنا بھی لازمی ہوتا ہے۔
نتیجتاً دور دراز، پسماندہ اور زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم غریب علاقوں تک یہ سہولت پہنچانا بہت مہنگا اور مشکل کام ہوتا ہے جبکہ شہری اور ترقی یافتہ علاقوں میں بھی لوگوں کو ایک پی سی آر ٹیسٹ کروانے کے بعد عموماً تین سے چار دن، اور بعض اوقات ایک ہفتے تک بھی انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔

سلیکان پر کسی مائیکروچپ کی طرح نقش کی گئی اس چھوٹی سی تشخیصی تجربہ گاہ نے وقت اور لاگت، دونوں کے مسائل ایک ساتھ حل کردیئے ہیں۔ علاوہ ازیں یہ ڈسپوزیبل بھی ہے یعنی ایک بار استعمال کے بعد اسے تلف کیا جاسکتا ہے۔

اس چپ کی لاگت ہر ممکن حد تک کم رکھنے کےلیے اس کی تیاری میں وہی عملی طریقے اور آلات استعمال کیے گئے ہیں جو موجودہ مائیکروچپس کی تیاری میں صنعتی طور پر استعمال ہورہے ہیں۔

فی الحال اس ایجاد کا کوئی نام تو نہیں رکھا گیا تاہم اصل میں یہ ’’لیب آن چپ‘‘ کہلانے والی جدید ٹیکنالوجی کا شاہکار ہے جس پر گزشتہ بیس سال سے بہت کام ہورہا ہے۔

اپنی موجودہ حالت میں یہ پروٹوٹائپ چپ درجہ حرارت معلوم کرنے والے سینسرز، ایک عدد ہیٹر اور ایک ڈی این اے سینسر پر مشتمل ہے۔ اب تک اسے جانوروں کو بیمار ڈالنے والے بعض جرثوموں اور ناول کورونا وائرس کا جینیاتی مواد شناخت کرنے میں کامیابی سے آزمایا جاچکا ہے۔

مستقبل قریب میں اس چپ کی ترقی یافتہ شکل دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں میں کئی امراض کی تیز رفتار، درست اور کم خرچ تشخیص کرتے ہوئے لاکھوں انسانی جانیں بچانے کا فریضہ بھی انجام دے سکیں گی۔

نوٹ: اس پروٹوٹائپ کی تفصیلات آن لائن ریسرچ جرنل ’’نیچر کمیونی کیشنز‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہوئی ہیں۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: نیوزی لینڈ کے خلاف پریکٹس میچ میں شاہین آفریدی نے 6 شکارکرکے اپنی دھاک بٹھادی
Next: کوئلے سے بھی کالا… ’انتہائی سیاہ‘ سیارہ ’خودکشی‘ کرنے والا ہے، ماہرین

Related Stories

dimagh1729707646-0-600x450
  • تعلیم و صحت

دماغ کے سرطان کے علاج میں انقلابی تبدیلی متوقع

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
4c6ie96272df102jppk_800C450 (1)
  • تعلیم و صحت

آپ کا بلڈ گروپ فالج کے خطرے کی نشاندہی کرسکتا ہے، تحقیق

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2024
2722215-khoon-1728573339-646-640x480 (1)
  • تعلیم و صحت

خون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشاف

Daily Rehbar اکتوبر 11, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.