Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • تعلیم و صحت

اب سینیٹائزراسپرے، کلائی پر پہنئے

Daily Rehbar دسمبر 17, 2020
2117735-virus-1608045018-185-640x480

لندن: اس سال کووڈ 19 وبا کی باعث سینیٹائزر کی اہمیت روز افزوں بڑھی ہے۔ لیکن ہر جگہ سینی ٹائزر کی بوتل لے جانا بہت آسان نہیں ہے۔ اس کا حل اب اسپرے کیئر بینڈ کی صورت میں پیش کیا گیا ہے جو ایک گھڑی نما آلہ ہے اور بٹن دبانے پر پھوار خارج کرکے ہاتھوں کو جراثیم اور وائرس سے پاک کردیتا ہے۔

جس طرح اسپائیڈر میں اپنے ہاتھوں سے جال پھینکتا ہے عین اسی طرح اب کلائی سے سینیٹائزر کا اسپرے خارج ہوتا ہے۔ صرف ایک مرتبہ چھونے سے کلائی میں بندھا ڈسپینسر سینی ٹائزر کی پھوار پھینکتا ہے اور آپ کے ہاتھوں اور اطراف کے مقامات کو جراثیم سے پاک کردیتا ہے۔

ایک مرتبہ بٹن دبانے پر یہ آلہ جراثیم کش مائع کی اتنی بڑی مقدار خارج کرتا ہے جو 5 انچ لمبی اور ڈھائی انچ کے فاصلے تک پھیل کر اس جگہ کو وائرس اور جراثیم سے پاک بنادیتی ہے۔ لیکن اس کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ اسپرے بہت ہی باریک پھوارخارج کرتا ہے۔
عام طور پر سینیٹائزر بہت بڑے اور موٹے قطرے خارج کرتے ہیں لیکن اسپرے کیئر بینڈ میں ایسا نہیں ہے۔ یہ ایک طرح کا ایٹمائزر ہے بہت باریک قطرے خارج کرکے ہر جگہ پھیلا دیتا ہے۔ یوں مائع کے بڑے قطروں کو ہاتھوں پر رگڑنے کی ضرورت نہیں رہتی۔

جیسے ہی آپ ایک بٹن دباتے ہیں اسپرے سے تین سیکنڈ تک مائع خارج ہوتا رہتا ہے اور ایک مرتبہ گھڑی نما آلے میں سینیٹائزر بھرنے سے 40 مرتبہ ہاتھوں کو صاف کیا جاسکتا ہے۔ اسی آلے کو مختلف تیل، پرفیوم اور مچھر بھگانے والے مائع سے بھی بھرا جاسکتا ہے۔

اسپرے کیئر میں 80 ایم اے ایچ لیتھیئم بیٹری نصب ہے اور یوایس بی سے چارج ہوتا ہے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: بہت ذہنی اذیت برداشت کی اب مزید ہمت نہیں، عامر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر
Next: چینی خلائی جہاز چاند سے نمونے لے کر بحفاظت زمین پر واپس آگیا

Related Stories

dimagh1729707646-0-600x450
  • تعلیم و صحت

دماغ کے سرطان کے علاج میں انقلابی تبدیلی متوقع

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
4c6ie96272df102jppk_800C450 (1)
  • تعلیم و صحت

آپ کا بلڈ گروپ فالج کے خطرے کی نشاندہی کرسکتا ہے، تحقیق

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2024
2722215-khoon-1728573339-646-640x480 (1)
  • تعلیم و صحت

خون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشاف

Daily Rehbar اکتوبر 11, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.