Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • تعلیم و صحت

کورونا وائرس دماغ میں داخل ہوکر ذہنی مسائل کا سبب بھی بن سکتا ہے، تحقیق

Daily Rehbar دسمبر 21, 2020 1 minute read
2120277-coronacanenterinbrain-1608554173-425-640x480

واشنگٹن: سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں اپنی ہلاکت خیزی کی دھاک بٹھانے والے کورونا وائرس میں انسانی دماغ میں گھسنے کی صلاحیت موجود ہے جس کے باعث کووڈ-19 کے مریضوں میں ذہنی مسائل جنم لے سکتے ہیں۔

طبی تحقیقی جریدے نیچر نیوروسائنسز میں شائع ہونے والے مقالے میں اہم انکشافات کیے گئے ہیں جس میں کورونا وائرس کے پُراسرار رویوں اور انسانی صحت پر اثر انداز ہونے کو بیان کیا گیا ہے۔ یہ تحقیق یونیورسٹی آف واشنگٹن، اسکول آف میڈیسین اور پیوگیٹ ساؤنڈ ویٹرنز افیئرز ہیلتھ کیئر سسٹم کے محققین نے مشترکہ طور پر کی ہے۔

یہ خبر پڑھیں : برطانیہ اور جنوبی افریقا میں کورونا وائرس کی نئی قسم دریافت
تحقیقی ٹیم کے سربراہ ولیم اے بینکس نے بتایا کہ چوہوں پر کیے گئے تجربات سے ثابت ہوا کہ اسپائیک پروٹین، میں خون اور دماغ کے درمیان رکاوٹ کو عبور کرنے کی صلاحیت موجود ہے جس سے یہ بات بھی واضح ہوجاتی ہے کہ کورونا وائرس بھی دماغ میں داخل ہوسکتا ہے۔ یہ وائرس اسپائیک پروٹین یعنی ایس 1 پروٹین کو خلیات میں داخل ہونے کے لیے استعمال کرسکتا ہے۔

یہ پڑھیں : غریب ممالک تک کورونا ویکسین کی رسائی 2022 تک ممکن نہیں، تحقیق

تحقیق کے مطابق ایس 1 پروٹین ریسیپٹر کو جکڑ لیتے ہیں اور اپنے وائرسز کو پھیلنے کا موقع فراہم کرتے ہیں جو خون سے دماغ میں داخل ہوجاتے ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ایس 1 پروٹین ممکنہ طور پر دماغ کو سائٹو کائینز اور ورم بڑھانے والے مالیکیولز کے اخراج پر مجبور کرتا ہے۔ کووڈ-19 کے مریضوں میں مدافعتی نظام کے شدید ردعمل میں سائٹو کائین کا تیزی سے اخراج ہوتا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : اب سینیٹائزراسپرے، کلائی پر پہنئے

ولیم اے بینکس کا مزید کہنا تھا کہ چوہوں میں تجربات کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ کورونا وائرس پھیپھڑوں کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ تیزی سے مریض کے چکھنے اور سونگھنے کی صلاحیت کو ختم کردیتا ہے اور یہ گردوں تک بھی پہنچ جاتا ہے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: بابراعظم نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر، 17 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان
Next: آج سال کی سب سے طویل رات ہوگی

Related Stories

dimagh1729707646-0-600x450
  • تعلیم و صحت

دماغ کے سرطان کے علاج میں انقلابی تبدیلی متوقع

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
4c6ie96272df102jppk_800C450 (1)
  • تعلیم و صحت

آپ کا بلڈ گروپ فالج کے خطرے کی نشاندہی کرسکتا ہے، تحقیق

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2024
2722215-khoon-1728573339-646-640x480 (1)
  • تعلیم و صحت

خون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشاف

Daily Rehbar اکتوبر 11, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.