Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • تعلیم و صحت

برطانیہ میں تبدیل شدہ کورونا وائرس کے مزید پہلو دریافت

Daily Rehbar دسمبر 23, 2020 (Last updated: دسمبر 23, 2020) 1 minute read
2120701-coronaantibodies-1608648915-100-640x480

لندن: سوشل میڈیا پر لندن کے مصروف ایئرپورٹ اور ریلوے اسٹیشن پر لوگوں کا اژدہام بتارہا ہے کہ اس وبا سے پہلے سے ہی خوفزدہ عوام وائرس میں قابلِ ذکر تبدیلی سے ہیجان زدہ ہوچکے ہیں اور ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں۔ بعض ماہرین نے کا خیال ہے کہ اس وائرس میں 23 مقامات پر جینیاتی اور دیگر تبدیلیاں پیدا ہوچکی ہیں جن کے متعلق دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اس سے وائرس کے پھیلاؤ اور وبائیت میں تیزی آسکتی ہے۔

ماہِ دسمبر میں جنوب مشرقی برطانیہ کے بعض علاقوں کے مریضوں میں ایک ایسے وائرس کی شناخت ہوئی جو پہلے سے مختلف تھا اور اس میں دو درجن سے زائد تبدیلیاں دیکھی گئی ہیں۔ VUI-202012/01 نامی اس نئی تبدیلی کا بغور مطالعہ کیا جارہا ہے۔ اس کے فوراً بعد درجنوں ممالک نے بھی برطانوی پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے جس سے لوگوں کی پریشانی مزید بڑھی ہے۔

سانس کےامراض کی وجہ بننے والے نئے وائرس کے مشاورتی گروہ NERVTAG کے سربراہ پیٹر ہاربی کا خیال ہے کہ اس بات کا 70 فیصد امکان ہے کہ اس تبدیلی کے بعد کورونا وائرس کا پھیلاؤ مزید بڑھ سکتا ہے۔
دوسری جانب بعض سائنسدانوں کا اصرار ہے کہ برطانیہ میں پہلے سے موجود وائرس میں 17 تبدیلیاں ہوئی ہیں جبکہ عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیوایچ او) نے نئے وائرس میں 14 تبدیلیاں نوٹ کی ہیں۔ اپنے محتاط بیان میں ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے، ’شاید یہ انسانوں میں وائرس کی منتقلی اور پھیلاؤ کو بڑھا سکتا ہے۔‘ تاہم اس پر مزید تحقیق کی جارہی ہے۔

دوسری جانب نیل فرگوسن نامی سائنسداں نے اپنی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ ان تبدیلیوں سے گزرنے کے بعد وائرس اب بچوں اور نوجوانوں کو بھی متاثر کرسکے۔ اس سے قبل کورونا وائرس کے متعلق عام تاثر یہی تھا کہ یہ بچوں پر کم کم حملہ آور ہوتا ہے۔

تاہم اس دریافت کے بعد ایک جانب تو برطانوی عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے تو دوسری جانب وہاں کے ہسپتالوں میں نئے حفاظتی اقدامات پر زور دیا جارہا ہے۔

دوسری جانب ویکسین ساز کمپنیوں کا اصرار ہے کہ اس نئے تبدیل شدہ وائرس کے خلاف بھی ان کی ویکسین کارگر اور مؤثر ہیں لیکن ماہرین نے ان سب معاملات پر مزید تحقیق پر زور دیا ہے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: بابر اور امام کے بعد شاداب بھی پہلے ٹیسٹ سے باہر، ظفر گوہر اسکواڈ میں شامل
Next: کوہِ سلیمان سے اعلیٰ معیاری نینوکلے کے وسیع ذخائر دریافت

Related Stories

dimagh1729707646-0-600x450
  • تعلیم و صحت

دماغ کے سرطان کے علاج میں انقلابی تبدیلی متوقع

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
4c6ie96272df102jppk_800C450 (1)
  • تعلیم و صحت

آپ کا بلڈ گروپ فالج کے خطرے کی نشاندہی کرسکتا ہے، تحقیق

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2024
2722215-khoon-1728573339-646-640x480 (1)
  • تعلیم و صحت

خون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشاف

Daily Rehbar اکتوبر 11, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.