Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • تعلیم و صحت

پسینے میں بھاری دھاتیں شناخت کرنے والا سینسر

Daily Rehbar جنوری 24, 2023
2432110-sensor-1674504004-892-640x480

ساؤ پالو: تانبے کی لچکدار پتری، ٹیپ، پلاسٹک، ناخن پالش اور ایسیٹون سمیت گھریلو اشیا سے ایک لچکدار سینسر بنایا گیا ہے جو انسانی جسم میں بھاری دھاتوں کی موجودگی کا انکشاف کرسکتا ہے جو پسینے سے خارج ہوتی ہیں۔

یہ بھاری دھاتیں صحت کے لیے مضر کارخانوں میں کام کرنے والے مزدوروں اور خواتین کے  میک اپ میں بھی ہوسکتی ہیں جو انسان کے لیے انتہائی مضر ثابت ہوتی ہیں۔

بیٹریوں میں سیسہ اور کیڈمیئم پایا جاتا ہے، کھانے کی پیکنگ اور میک اپ کی کئی مصنوعات میں شامل دیگر اقسام کی بھاری دھاتیں ہمارے اردگرد موجود ہیں۔ جسم میں جاکر کر یہ اعضا کو متاثر کرتی ہیں اور کئی جان لیوا امراض کی وجہ بن سکتی ہیں۔ انسانی جسم میں ان کی مقدار بڑھنے سے مختلف مائعات میں سے خارج ہوتی رہتی ہیں جن میں پسینہ بھی شامل ہے۔ اس کی شناخت کے نظام بہت مہنگے اور استعمال میں بھی مشکل ہیں اور اسی وجہ سے کم خرچ اور مؤثر سینسر بنایا گیا ہے۔

جرمنی، برازیل اور سویڈن کے سائنسدانوں نے مشترکہ طور پر یہ سینسر بنیا ہے جس کی تفصیلات کیموسینسرز میں شائع ہوئی ہیں۔ چونکہ سیسہ اور کیڈمیئم پسینے سے جھلک سکتا ہے اور اسی لیے لچکدار سینسر بہت آسانی سے اس میں ان دونوں دھاتوں کی موجودگی بتاسکتا ہے۔ یہاں تک کہ سینسر کو تجارتی پیمانے پر بہت کم خرچ میں تیار کیا جاسکتا ہے جبکہ یہ مسلسل کام کرتا رہتا ہے۔

اس سینسر کو بہت آسانی سے کسی شفاف ٹیپ پر چپکایا جاسکتا ہے اور بار بار استعمال کرنا ممکن ہے۔ پسینہ لگنے کے بعد اسے ایک آلے ’پوٹینٹواسٹیٹ‘ سے جوڑا جاتا ہے جو بتاتا ہے کہ پسینے میں دونوں مضر دھاتوں کی مقدار کس درجے پر ہیں۔ اچھی بات یہ ہے کہ اس کے نتائج کسی اسمارٹ فون اور کمپیوٹر پر دیکھے جاسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کنووں اور پانی کے ذخائر کے لیے بھی بہت موزوں ہے جہاں بھاری دھاتوں کی آمیزش کا خطرہ ہر وقت موجود رہتا ہے۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: ’پٹھان‘ نے ریلیز سے قبل ٹکٹوں کی فروخت کا ریکارڈ قائم کردیا
Next: المیوں کا شکار پاکستان

Related Stories

dimagh1729707646-0-600x450
  • تعلیم و صحت

دماغ کے سرطان کے علاج میں انقلابی تبدیلی متوقع

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
4c6ie96272df102jppk_800C450 (1)
  • تعلیم و صحت

آپ کا بلڈ گروپ فالج کے خطرے کی نشاندہی کرسکتا ہے، تحقیق

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2024
2722215-khoon-1728573339-646-640x480 (1)
  • تعلیم و صحت

خون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشاف

Daily Rehbar اکتوبر 11, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.