345

قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹن(ر) محمد شفیع سکردو سے راولپنڈی جانے والی بس کے المناک حادثے میں متعدد قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار

گلگت (پ-ر) گلگت قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹن(ر) محمد شفیع نے بابوسر ٹاپ کے مقام پر سکردو سے راولپنڈی جانے والی بس کے المناک حادثے میں متعدد قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر شریک ہیں۔

اللہ تعالی تمام جانبحق ہونے والے افراد کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے اور زخمیوں کو جلد از جلد صحتیاب کرے.بابوسر ٹاپ کا واقعے نے ہمیں غمگین کر دیا ہے. صوبائی حکومت زخمیوں کی مفت علاج کے لئے فوری اقدامات اٹھائے. حادثے کے بعد چلاس کے عوام نے جس جذبے کے زخمیوں کی خدمت کی ہے وہ ناقابل فراموش ہے.انہوں نے ان خیالات کا اظہار میڈیا کے لئے جاری اپنے ایک بیان میں کیا ہے. انہوں نے کہا ہے بس حادثے میں جانبحق ہونے والوں کے ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں. دعا گو ہیں اللہ پاک لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے. دوسری جانب واقعے کے بعد چلاس کے عوام نے جس ولولے کے ساتھ زخمیوں کی خدمت کی ہے وہ پورے گلگت بلتستان کے عوام کبھی نہیں بهولینگے. چلاس کے عوام محبت اور خدمت کرنے والے لوگ ہیں.انہوں نے مذید کہا ہے کہ صوبائی حکومت پنڈی کے راستے چلنے والی تمام بسوں کی فٹنس کو چیک کرنے باضابطہ انتظام کرے. ایک بس کے بریک فیل ہونے سے 26 لوگوں کی جان چلی جانا لمحہ فکریہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں