305

قراقرم یونیورسٹی کے طلبہ وفد کا صدر پاکستان سے ایوان صدر ملاقات

اسلام آباد: صدر پاکستان عارف علوی سے قراقرم یوتھ فورم کے نمائندہ وفد کا ملاقات،فیسوں میں اضافہ سمیت گلگت بلتستان کے طلبہ و طالبات کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو۔
تفصیلات کے مطابق قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی فیسوں میں اضافہ کے خلاف احتجاجاً کے پہلے مرحلے کے بعد اگلے مرحلے میں اہم شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری اس سلسلے میں قراقرم یوتھ فورم کے چار رکنی وفد کا

آج ایوان صدر اسلام آباد میں صدر پاکستان عارف علوی سے ملاقات کی ہے اور جی بی کے طلبہ و طالبات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا خصوصاً  ماسٹرز فیس سکیم 2011 کی بحالی, یونیورسٹی کے لیے سپیشل گرانٹ, یونیورسٹی کے انفراسٹرکچر,یونیورسٹی بسوں کی تعداد میں اضافہ، طلبہ و طالبات کے لئے نئے ہاسٹل  اور کے آئی یو بورڈ کی بحالی سمیت مختلف امور پر تصیلی  گفت و شنید ہوئی جناب صدر عارف علوی نے ان تمام معاملات کو جلر از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے.

 صرف کے آئی یو بورڈ کے معاملے کو گورنر گلگت بلتستان کے ساتھ مشاورت سےحل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے,وفد میں تہزیب حسین، ثاقب اقبال، آفاق احمد خان اور تصور مہدی شامل تھے اس مواقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رکن گلگت بلتستان اسمبلی راجہ جہانزیب بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں