300

ضلع غذر پولیس کا منشیات کے خلاف کامیاب کاروائی

غذ: منشیات فروشوں کے خلاف غذر کی تاریخ کی سب سےبڑی کاروائی گوپس پولیس نے 3کلو خالص افیون برآمد کرکے ملزم کو دھر لیا ایڈیشنل ایس پی غذر فیضان علی کا پولیس ٹیم کو خراج تحسین کاروائی میں حصہ لینے والے پولیس اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کا اعلان.تفصیلات کے مطابق گوپس پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف غذر کی تاریخ کی کامیاب کروائی کرتے ہوئے گلگت سے گوپس سمگل ہونے والی خالص افیون کی بھاری مقدار برآمد کرلی ایس ایچ او گوپس برکت اللہ نے گلگت سے ایڈیشنل ایس ایچ او گوپس کو اطلاع دی کہ گلگت سے گوپس آنے والی ہائیس زیر نمبری این سی پی غذر 0067 میں افیون سمگل ہورہی ہے

جس پرایڈیشنل ایس ایچ او گوپس عیسیٰ خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ گوپس کے مقام پر ناکہ لگایا اور دوران چیکنگ ہائس گاڑی سے 3کلو افیون برآمد کرکے ملزم سید عیسیٰ مدد شاہ ولد قربان علی شاہ ساکن ہمرداس گوپس کو گواہان کی موجودگی میں گرفتار کر لیا۔پولیس نےر ملزم کے خلاف 46/19زیر دفعہ 3/4کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا

واضح رہے کہ اس سے قبل غذر میں منشیات کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھی جس پر ایڈیشنل ایس پی غذر فیضان علی نے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے حوالے سے سختی سے ہدایت کی تھی جس پر عمل کرتے ہوئے گوپس پولیس نے غذر کی تاریخ کی کامیاب کاروائی کی جس پر ایڈیشنل ایس پی فیضان علی نے گوپس پولیس کی شاندار کارکردگی پر آپریشن میں حصہ لینے والی پولیس ٹیم کے اہلکاروں ایڈیشنل ایس ایچ او گوپس عیسی خان,حوالدار محمد عارف,سپاہی حاجی جان,سپاہی عالمگیر خان اور سپاہی محبوب عالم کو کو تعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا.گوپس پولیس کی اس تاریخ ساز کاروائی پر غذر کے سیاسی ,سماجی حلقوں نے ایڈیشنل ایس پی غذر فیضان علی اور گوپس پولیس کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں