307

گلگت بلتستان کا72 واں یوم آزادی کل روایتی جوش و جذبے سے منایا جائے گا

گلگت بلتستان کا72 واں یوم آزادی کل روایتی جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔یہ دن جنگ آزادی کے ان مشاہیر اور گلگت سکائوٹس کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے منایا جاتاہے جنہوں نے یکم نومبر1947 ء کو ڈوگرہ راج کے خلاف بغاوت کی تھی۔سیاسی’ سماجی اور ادبی حلقوں نے یہ دن شایان شان طریقے سے منانے کے پروگراموں کو حتمی شکل دے دی ہے۔

اس سلسلے میں صبح نو بجے ہیلی پیڈ گرائونڈ میں ایک تقریب ہوگی ۔نماز جمعہ کے بعد گلگت کے آغا خان شاہی پولو گرائونڈ میں بھی ایک شاندار تقریب ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں