344

گلگت:صدر پی ایس این محمد کاظم نے شیڈول بینک ڈرافٹ کی سہولت بحال کرنے پر وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کو خراج تحسین پیش کیا

گلگت (ایم باقرسے )صدر پی ایس این محمد کاظم نے شیڈول بینک ڈرافٹ کی سہولت بحال کرنے پر وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے بتایا کہ سابقہ ادارے میں چالان کو اِدھر اُدھر کرکے مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا تھا جس پر پرائیویٹ سکولز اینڈ کالج نیٹورک ضلع گلگت کے صدر نے وائس چانسلر کو شیڈول بینک ڈرافٹ کی بحالی کے لیے درخواست کی تھی۔شیڈول بینک ڈرافٹ کو یقینی بنایا جائے تاکہ تمام سکولوں اور کالجز کے لئے مشکلات پیش نہ آ سکے .

جس پر وائس چانسلر نے نوٹس لیکر شیڈول بینک ڈرافٹ کو بحال کروایا جس کی وجہ سے اداروں میں شفافیت پیدا ہوگی۔صدر پی ایس این نے وائس چانسلر کی اس اقدام کو سرہا۔اور مزید بتایا کہ اس پالیسی سے اداروں کے اندر ٹرانسپرنسی لانا چاہتے ہیں جس سے مشکلات میں آسانی پیدا ہو گی اس لیے وائس چانسلر نے مزید بہتری کے لئے اچھے اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کروائی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں