Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی

لداخ میں چین سے جھڑپ میں کرنل سمیت 3 بھارتی فوجی ہلاک

Daily Rehbar جون 16, 2020
2051221-india-1592296184-305-640x480

نئی دہلی: چینی فوج کے ساتھ لداخ میں جھڑپ کے دوران کرنل سمیت 3 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لداخ میں چینی اور بھارتی فوج کے مابین ایک بار پھر کشیدگی ہوئی جس کے بعد ایل اے سی کی گیلوان وادی میں بھارت اور چینی فوج کے درمیان شدید جھڑپوں میں بھارتی فوج کے کرنل سمیت 2 جوان ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کشیدہ صورت حال کے بعد بھارت اور چین کے فوجی حکام کے درمیان صورتحال معمول پر لانے کے لیے مذاکرات بھی جاری ہیں۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق بھارتی فوجیوں نے 2 بار سرحد کی خلاف ورزی کی اور چینی اہل کاروں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دونوں اطراف کی سرحدی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ بھارتی فوج نے جھڑپوں میں اپنے کرنل اور سپاہیوں کی ہلاکت کی باضابطہ تصدیق بھی کردی ہے جس کے مطابق ہلاک ہونے والے کرنل سنتوش بابو 16 بہار رجمنٹ کا کمانڈنگ آفیسر تھا۔
’’34 بھارتی فوجی لاپتا‘‘

دوسری جانب برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی فوج کے ذرائع کے مطابق بھارت کے 34 سے زائد فوجی بھی لاپتا ہیں۔ ان لاپتا ہونے والے فوجیوں کے بارے میں حتمی طور پر یہ اطلاع موصول نہیں ہوئی کہ وہ زندہ یا مردہ حالت میں ہیں۔

چین کو پہنچے والا نقصان

چین کے اخبار گلوبل ٹائمز کے انگریزی ایڈیش کے ایڈیٹر ہو ژی جن نے تصدیق کی ہے کہ اس تصادم میں چین کو بھی نقصان اٹھانا پڑا ہے تاہم بھارتیوں کو تکبرکا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے اور چین کے تحمل کو کمزوری نہیں سمجھنا چاہیے۔ چین بھارت سے تصادم نہیں چاہتا لیکن مقابلے سے گھبراتا بھی نہیں۔ ٹیلی گراف کا گلوبل ٹائمز کے ایک سینیئر رپورٹر کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس تصادم میں چین کے پانچ فوجی ہلاک اور 11 زخمی ہوئے ہیں۔

چین کا سفارتی سطح پر احتجاج

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ذرائع کے مطابق بیجنگ میں چینی نائب وزیر خارجہ لاؤ ژاؤ ہوئی اور چین میں تعینات بھارتی سفیر وکرم مسری کے مابین ملاقات ہوئی ہے۔ اس سے قبل بھارتی سفیر نے تصدیق کی تھی کہ چین نے بھارت کی جانب سے سرحد کی خلاف ورزی پر احتجاج سے انہیں آگاہ کیا ہے تاہم انہیں باقاعدہ طور پر طلب نہیں کیا گیا۔

بھارت کے دفاعی حلقوں میں ہلچل

دونوں ممالک کی افواج کے مدمقابل آںے اور اور جانی نقصان کے بعد بھارت کے دفاعی حلقوں میں ہلچل مچ چکی ہے۔ منگل کی شام دہلی میں بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی رہائش گاہ پر بھارت کے چیف آف ڈیفینس اسٹاف بپن راوت اور آرمی چیف ایم ایم نروان نے ہنگامی ملاقات کی۔

دوسری جانب بھارت کی مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی بھارتی حکومت کے خلاف ردّعمل سامنے آنا شروع ہوگیا ہے۔ دائیں بازو کی قوم پرست جماعت شیو سینا کی ترجمان نے ٹوئٹ کیا ہے کہ بھارتی حکومت پراپیگنڈہ کرنے کے بجائے لداخ میں جاری صورت حال پر واضح تفصیلات فراہم کرے۔

بھارت کی وزارت برائے امور خارجہ نے اس معاملے پر میڈیا کے سوالات کا جواب دینے کے لیے 6 نکاتی بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’’ہم سرحدی علاقوں میں امن برقرار رکھنے اور مسائل کو مذاکرات سے حل کرنے کا پختہ عزم رکھتے ہیں۔ اس کے ساتھ بھارت کی خودمختاری اور سرحدی سالمیت کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔‘‘ علاوہ ازیں بیان میں بھارت کی جانب سے سرحدکی خلاف ورزی کرنے کی بھی تردید کی گئی ہے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: جسٹس فائز کیخلاف ریفرنس میں بدنیتی ہوئی تو کیس خارج ہوسکتا ہے، سپریم کورٹ
Next: دورہ انگلینڈ کی راہ ہموار، وزیراعظم نے گرین سگنل دیدیا

Related Stories

news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.