Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • اہم خبریں
  • پاکستان

مائنس کی بات آئی تو مائنس تھری ہوگا اور سسٹم لپیٹا جائے گا، شیخ رشید

Daily Rehbar جولائی 4, 2020 (Last updated: جولائی 4, 2020)
2056467-shaikhrasheed-1593851144-976-640x480

لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ مائنس کی بات آئی تو مائنس تھری ہوگا اور سسٹم لپیٹا جائے گا۔

لاہور میں وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نہ ہم آخری چوائس ہیں اور نہ ہم مائنس ون ہیں، لیکن اگر مائنس کی بات آئی تو پھر مائنس تھری ہوگا اور سسٹم لپیٹا جائے گا، عمران خان بہت محنت کررہے ہیں اور جتنی ہمت ہے حکومت چلانے کی کوشش کررہے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے اپنے گندے کپڑے ٹی وی پر نہ دھوئیں، اپوزیشن وہ کام نہیں کررہی جو بعض سرکاری وزرا حکومت کے خلاف خود کررہے ہیں، اپوزیشن منی لانڈر اور کرپٹ ہے جو ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، اب گیند ہمارے پاس ہے اور ہم نے ڈلیور کرنا ہے اور عمران خان کو کیسے مضبوط کرسکتے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، حکومت کو کچھ نہیں ہوگا، میری اور شہباز شریف کی پارٹی ایک ہی ہے تو آپ کو سمجھ جانا چاہیے، اپوزیشن کی دونوں پارٹیاں کرپشن میں رنگے ہاتھوں پکڑی ہوئی ہیں، اتنے سنگین کیسز ہیں کہ ان کی جان نہیں چھوٹ سکتی۔

بلاوی بھٹو زرداری کے بیان سے متعلق وزیر ریلوے نے کہا کہ آصف علی زرداری کو عدالت میں بلاکر کیوں مارا جائے گا، انہوں نے ساری قوم کو لوٹ کرمارڈالا ہے، کورونا کی بیماری میں مجھے ایک انجکشن پانچ لاکھ کا بھی نہیں مل رہا تھا، این ڈی ایم اے کے جنرل افضل نے مجھے بندوبست کرکے دیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ کورونا بہت سنگین اور خوفناک بیماری ہے، یہ بیماری اللہ کسی دشمن کو بھی نہ لگائے اور شہباز شریف کو بھی صحت دے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بڑے بھائی کی طرح ہوں، فوج کورونا اور ٹڈی دل کے خلاف جنگ کررہی ہے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ پٹرول کی قیمت بےوقت کم کی گئی وہ قیمت کم کرنےکاوقت نہیں تھا، جب وقت نہیں تھا تو پٹرول کی قیمت کم کی، جب وقت نہیں تھا اور بجٹ پاس ہونے والا تھا تو ایک سازش کے تحت 25 روپے قیمت بڑھا دی تاکہ بجٹ کی منظوری میں مسائل پیدا ہوں، یہ سارے سازشی لوگ ہیں، لیکن عمران خان کے 40 سال زیادہ ووٹ تھے۔

ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ ق لیگ کہیں نہیں جائے گی، عشائیے میں شرکت سے کیا فرق پڑتا ہے ووٹ دینے کے لیے تو موجود تھے، میں کھانا کھا کر دوں یا بغیر کھائے ووٹ تو دینا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے کرایوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی ہے، چینی کے کیس سنجیدہ ہوسکتے ہیں، میں نے چینی کی برآمد کی مخالفت کی تھی۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: گوگل کی تصاویر اور ویڈیوز کے لیے ڈیفالٹ بیک اپ کی سہولت معطل
Next: امریکا میں پولیس اہلکار تشدد کے پرانے طریقوں سے باز نہ آئے

Related Stories

news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.