Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • اہم خبریں
  • پاکستان

عثمان بزدار وزیراعلی پنجاب بن گئے تو پھر کوئی بھی بن سکتا ہے ، فواد چوہدری

Daily Rehbar اگست 16, 2020
2070024-fawad-1597576152-484-640x480

لاہور: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جب عثمان بزدار وزیراعلی پنجاب بن گئے تو پھر کوئی بھی بن سکتا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس اس وقت کوئی سیاسی کردار نہیں ہے ،بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف مل کر بھی ایک شادی ہال میں جلسہ نہیں کر سکتے، مسلم لیگ (ن) اندرونی لڑائی سے فارغ ہوگی تو ہی فیصلہ کر پائے گی کہ حکومت کے خلاف کیا حکمت عملی اختیار کرنی ہے ، جب تک مریم اور شہباز کی لڑائی ختم نہیں ہوتی وہ اے پی سی میں جاکر کیا کریں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز کی سیاست پارٹی قیادت پر قبضہ کرنے کی ہے، وہ حکومت کے خلاف نہیں اپنے چچا شہباز شریف کے خلاف تحریک چلا رہی ہیں، شہباز شریف پارٹی قیادت سے ہٹیں گے تو ہی مریم سیاست کریں گی اور شہباز شریف کی بھی سیاست مریم نواز کیمپ کے خلاف ہے، ان کی ترجیح ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر اپنا قبضہ مستحکم کریں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جس پیپلز پارٹی کو ہم جانتے ہیں وہ کبھی چاروں صوبوں کی زنجیر ہوا کرتی تھی ، آج حالت یہ ہے کہ آصف زرداری کو اپنے پیشی پر راولپنڈی میں لوگ نہیں مل رہے ، آصف زرداری کروڑوں روپے خرچ کر کے سندھ سے لوگ راولپنڈی لارہے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کے ساتھ اس کے اتحادی جو کر رہے ہیں وہ بلیک میلنگ کی سیاست نہیں، تمام سیاست کرنے والوں کے اپنے اپنے مفادات ہوتے ہیں ، چوہدری پرویز الہی پرانے سیاستدان ہیں وہ اپنی سیاست کرتے ہیں۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ اگرعثمان بزدار وزیراعلی پنجاب بن گئے ہیں پھر تو کوئی بھی وزیراعلی بن سکتا ہے ، پنجاب میں تبدیلی آتی ہے تو پھر پوری کی پوری اسمبلی وزیراعلی کی امیدوار ہے، شراب کے لائسنس میں عثمان بزدار کو بلا کر وزیراعلی کے عہدے کی تضحیک کی گئی ہے، ہمیں اداروں کو مضبوط کرنا چاہیے اور وزیراعلی آفس بھی ایک ادارہ ہے، وزیراعلی کے عہدے کی اس طرح تضحیک نہیں کرنی چاہیے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے بہت کام کیا ہے ، وہ چیئرمین نیب کو تجویز ہے کہ جب نیب کسی کو بلائے تو ترجمان میڈیا میں آکر تفصیلات بھی بتائے ، جو کیسز نیب سے میڈیا کو جاتے ہیں اس پر نیب کو میڈیا کو بریف کرنا چاہیے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: کریڈٹ کارڈ کے برابر 10000 ایم اے ایچ پاور بینک
Next: امارات کی طرح دیگر مسلم ممالک سے بھی معاہدے ہوجائیں گے،اسرائیل

Related Stories

news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.