Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • اہم خبریں
  • پاکستان

این سی اوسی اجلاس؛ کورونا وائرس کی متوقع دوسری لہرسے متعلق اہم فیصلے

Daily Rehbar اکتوبر 8, 2020
2090329-ncoc-1602151969-416-640x480

اسلام آباد: این سی اوسی کے اجلاس میں ملک میں کورونا وائرس کی متوقع دوسری لہر سے نبرد آزما ہونے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد میں این سی او سی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ملک میں کورونا وائرس کی متوقع دوسری لہرسے نبرد آزما ہونے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ این سی او سی نے ملک بھرمیں کورونا کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا اورصحت کے رہنما خطوط اورپروٹوکول کے ساتھ مختلف شعبوں کے دوبارہ آغازسے ان شعبوں پرہونے والے اثرات کے حوالے سے بات کی۔

ماہرین صحت نے فورم کودنیا بھرمیں اورخاص طورپرخطے اورپاکستان میں ممکنہ دوسری لہرکے پھیلنے کے حوالے سے آگاہ کیا۔ فورم کوبتایا گیا کہ معاشرتی دوری اورلوگوں کے ماسک نہ پہننے اورایس او پیزسے متعلق صحت کے رہنما خطوط پرعمل میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ مصافحہ کرنا عوام کی حفاظت اورصحت سے قطع نظر ایک معمول بن گیا ہے، خاص طورپرریستوران، شادی ہالوں میں ہونے والی تقریبات اوربڑے بڑے اجتماعات میں اس وائرس کے زیادہ پھیلاؤ کے خطرات ہیں۔ جہاں ماہرین صحت کی ہدایت کے مطابق ایس اوپیزپرعمل نہیں کیا جارہا ہے۔
فورم نے عوام کی صحت اورحفاظت کویقینی بنانے کے لئے وبائی مرض کی دوسری لہرکی جانچ پڑتال کے لیے موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے اورجامع ردعمل مرتب کرنے کا فیصلہ کیا جوکہ تمام اسٹیک ہولڈرزکے ساتھ بھی شیئرکیا جائے گا اوراتفاق رائے کے بعد، اس پر عملدرآمد کی حکمت عملی آئندہ چند روزمیں جاری کردی جائے گی۔

وزیرمنصوبہ بندی، ترقیات و خصوصی انتظامات اسد عمر نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی تحفظ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اوراس وائرس کے پھیلاؤ کوروکنے کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں اور اقدامات کو ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: بلیک ہول کی پیش گوئی اور دریافت کےلیے طبیعیات کا نوبل انعام
Next: آذر بائیجان اور آرمینیا کی لڑائی علاقائی جنگ میں تبدیل ہوسکتی ہے، ایران

Related Stories

news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.