Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • اہم خبریں
  • پاکستان

مافیا جو چاہے کرلے بلیک میل نہیں ہوں گا اور احتساب ضرور ہوگا، وزیراعظم

Daily Rehbar اکتوبر 28, 2020
2098785-imrankhanspeech-1603887320-227-640x480

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سارے جیب کترے اسٹیج پر کھڑے ہوکرکہتے ہیں ملک تباہ ہوگیا، وہ جو چاہے کریں لیکن میں بلیک میل نہیں ہوں گا اور احتساب ضرور ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں انصاف ڈاکٹرز فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کورونا کے خلاف بڑی جنگ لڑ رہاہے، جون کے وسط میں اسپتالوں پر کورونا کیسز کا دباؤ تھا، ابھی بھی کورونا کی دوسری لہر کا خدشہ ہے، لاہور اور پشاور سمیت آلودگی والے شہروں میں وبا پھیلنے کا زیادہ خطرہ ہے، ڈاکٹرز دکھی لوگوں کی تکلیف دور کرتے ہیں، ان کا معاشرے میں ایک خاص مقام ہے۔

عمران خان نے کہا کہ والدہ کی بیماری میں علم ہوا کہ ملک کے اسپتالوں کا معیار نیچے جارہا ہے، بدقسمتی سے سرکاری اسپتال صرف غریبوں کیلئے مختص کردیے گئے، اسپتالوں میں اصلاحات سے ملک نے آگے جاناہے، ملک میں سزااور جزا کانظام ختم ہونے سے سسٹم نیچے چلا گیا، ماضی میں صحت اور تعلیم کے سرکاری اداروں کا معیار کم ہوتا گیا، ملک کے فیصلے کرنے والوں کو کھانسی آئی تو لندن چلے جاتے اور شعبہ صحت کی کوئی پرواہ نہ کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جس سسٹم میں سزا اور جزا نہیں ہوتی وہ تباہ ہوجاتاہے، چھوٹے چھوٹے مافیاز صحت کے شعبے میں اصلاحات نہیں آنے دیتے، تیس سال سے باریاں لینے والے آج اکٹھے ہیں، سارے جیب کترے اسٹیج پر کھڑے ہوکر شور مچاتے ہیں ملک تباہ ہوگیا، انہیں پہلی بار نظر آرہا ہے کہ ملک سے چوری اور غداری پر ان کا احتساب ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ مافیا کو پتہ ہے اب ایسا وزیراعظم آگیا ہے وہ جو مرضی کرلیں میں بلیک میل نہیں ہوں گا اور ان کا احتساب ضرور ہوگا، یہ ملک کے لیے فیصلہ کن وقت ہے، یہ ڈرے ہوئے ہیں تبدیلی سے ان کا زیادہ نقصان ہوگا اور انہوں نے تو جیلوں میں جانا ہے، مافیا کرپٹ سسٹم سے فائدہ اٹھاتا ہے وہ اصلاحات آرام سے تو نہیں ہونے دے گا۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: فیس بک نے ’پڑوس سروس‘ پرغورشروع کردیا
Next: پاکستان اور ترکی ہمارے ’’اندرونی معاملات‘‘ میں مداخلت نہ کریں، فرانس کی ڈھٹائی

Related Stories

news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.