Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • اہم خبریں
  • پاکستان

شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی 5 روز کے لیے پیرول پر رہائی کی منظوری

Daily Rehbar نومبر 24, 2020
2108903-shahbaz-1606217402-496-640x480

اہور: پنجاب کابینہ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی 5 روز کے لیے پیرول پر رہائی کی منظوری دے دی۔

پنجاب کابینہ نے صدر (ن) لیگ شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کی 5 روز کے لیے پیرول پر رہائی کی منظوری دے دی ہے، محکمہ داخلہ پنجاب نے تھرو سرکولیشن کابینہ سے منظوری لی، تھروسرکولیشن صوبائی کابینہ سے منظوری کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوادی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شہباز شریف اور حمزہ شہبازشریف کی پیرول پر رہائی کے لیے پنجاب کابینہ سے منظوری لینے کی ہدایت کی تھی۔

دوسری جانب جاتی امرا کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر کا کہنا تھا کہ 2 دن ہوگئے ہیں مگر ابھی تک شہباز شریف اور حمزہ شہباز پیرول پر رہا نہیں ہوئے، ہم تو کوشش کر رہے ہیں کہ آج ہی رہائی ہو لیکن پتہ نہیں کیوں حکومت رہائی میں تاخیر کر رہی ہے، انشااللہ آج یا کل تک رہائی ہوجائے گی جب کہ ڈیڈ باڈی کے پاکستان آنے کے بارے میں آج شام تک پتہ چلے گا۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پے رول پر رہا کرنے کی ہدایت جاری

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان لانے کے لئے قانونی دستاویز جاری نہیں ہو سکیں، ان کے جاری ہوتے ہی میت پاکستان لائے جانے کے حوالے سے اقدامات ہوں گے، شریف سٹی کے گراؤنڈ میں نماز جنازہ ادا ہوگی اور جس دن جسد خاکی آئے گا اس دن ظہر کی نماز کے بعد جنازہ ہوگا، جیسے ہی قانونی معاملات پورے ہوتے ہیں اس کے مطابق پرواز کا معاملہ طے ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ نواز شریف کے معالجین نے انہیں سختی سے سفر کرنے سے منع کیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ انکا علاج مکمل ہو، نہ ہم کوئی رسک لینا چاہتے ہیں اور نہ نواز شریف کو لینا چاہے، نواز شریف کی ہمشیرہ اور دونوں بہنوئی جسد خاکی کے ہمراہ آئیں گے۔

مزید تفصیلات کے لیے: نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر انتقال کرگئیں

ن لیگ نے رسم قل محدود تعداد کے لیے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بیگم شمیم اختر مرحومہ کے انتقال پر افسوس کے لیے آنے والوں کو کورونا ایس او پیز کے تحت کھلی جگہ پر شریف سٹی میں بٹھایا جائے گا۔ رہنماؤں کو جاتی امرا جبکہ کارکنوں کو شریف سٹی میں بیٹھنے کا انتظام کیا جائے گا۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: آسمان پر نظر رکھیے… مشتری اور زحل قریب آرہے ہیں!
Next: گوادر بندرگاہ کے سی پیک میں اہم کردار کے حامی ہیں، چین

Related Stories

news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.