Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ان کے رہائش گاہ جاتی امرا ء رائیونڈ میں ملاقات

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024 1 minute read
WhatsApp Image 2024-10-24 at 9.02.04 PM

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ان کے رہائش گاہ جاتی امرا ء رائیونڈ میں ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ماضی میں پنجاب حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کے شعبہ صحت کی بہتری میں بھرپور تعاون کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے ہر مشکل وقت میں گلگت بلتستان حکومت کیساتھ تعاون کیا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ریجنل ہسپتال چلاس اور ریجنل ہسپتال سکردو میں 2 ایم آر آئی مشینوں کی خریداری کیلئے 1.5 بلین کی رقم درکار ہے اور گلگت میں پنجاب حکومت کے تعاون تعمیر کئے جانے والا شہید سیف الرحمن ہسپتال میں بھی ایم آر آئی مشین نصب کی ضرورت ہے اور سابق وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کی حکومت میں گلگت بلتستان کیلئے منظور کئے جانے والے 50 بیڈڈ امراض قلب ہسپتال گلگت میں اینجوگرافی یونٹ کی فراہمی بھی درکار ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہاکہ گلگت بلتستان میں میڈیکل اور نرسنگ کالج کا منصوبہ ابتدائی مراحل میں ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب حکومت سے درخواست ہے کہ میڈیکل کالجوں اور جنرل نرسنگ کی سیٹوں میں اضافہ کیا جائے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت ماضی کی طرح گلگت بلتستان کے عوام کی تعمیر و ترقی اور وہاں کے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے صوبائی حکومت کیساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی درخواست پر چلاس اور سکردو ہسپتال کیلئے 2 ایم آر آئی مشینوں کی خریداری کیلئے 1.5 بلین گرانٹ فراہم کرنے اور شہید سیف الرحمن ہسپتال کیلئے بھی ایم ار آئی مشین پنجاب حکومت کی جانب سے دینے کی یقین دہانی کراتے ہوئے متعلقہ آفیسران کو موقع پر ہدایات جاری کیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امراض قلب ہسپتال کیلئے اینجوگرافی یونٹ کی فراہمی کے بھی احکامات دیئے اور کہا کہ پنجاب کے میڈیکل کالجوں میں گلگت بلتستان کے طلبہ و طالبات کیلئے MBBSکے 20اور BDS کے 10 سیٹوں میں اضافہ کیا جائے گاجبکہ BSN اور MSN نرسنگ میں 100سیٹوں اضافہ کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے موقع پر تمام ہدایات پر عملدرآمد کرے کی باقاعدہ منظوری دیتے ہوئے کہاکہ میاں محمد نواز شریف، میاں محمد شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کا گلگت بلتستان کے عوام سے محبت ہے۔ صوبائی حکومت کو تمام شعبوں میں تعاون فراہم کریں گے۔ملاقات میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کے ہمراہ صوبائی وزیر انجینئر محمد انور، سپیشل کوارڈینٹر یاسر تابان اور صوبائی

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: ’’جو چلا گیا اسے بھول جا‘‘ حسن نثار
Next: (NHA) کا گلمت، ہنزہ میں قراقرم ہائی وے پر بنایا جانے والا ٹول پلازہ اکھاڈ دیا گیا

Related Stories

news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.