39

وزیر اعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر برائے آزاد کشمیر و گلگت بلتستان شبیر احمد عثمانی کا الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کا دورہ

وزیر اعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر برائے آزاد کشمیر و گلگت بلتستان شبیر احمد عثمانی کا الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کا دورہ۔اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد۔
چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان(تمغہ شجاعت) نے الیکشن کمیشن آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔
اس موقع پر پرووینشل الیکشن کمشنر عابد رضا،فوکل پرسن و اسسٹنٹ کمشنر جگلوٹ وسیم عباس و دیگر آفیسران موجود تھے۔
دریں اثناں چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے وزیر اعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر برائے آزاد کشمیر و گلگت بلتستان شبیر احمد عثمانی کو 2015، اور 2020 کے صاف، شفاف اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے ادارے کی کامیابیوں اور مستقبل کے اہداف اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی،جس پر وزیر اعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر نے الیکشن کمیشن کی کاوشوں اور اقدامات پر چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کی خدمات کو خوب سراہا۔
وزیر اعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر برائے آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے دورے کے دوران چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان،پرووینشل الیکشن کمشنر عابد رضا و دیگر سینئر حکام نے ووٹر رجسٹریشن کے عمل میں بہتری، عوامی آگاہی مہمات، اور انتخابی نظام کو مؤثر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال جیسے اہم اقدامات پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی۔
اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے مستقبل کے لیے الیکشن کمیشن کے اہداف پیش کیے، جن میں انتخابی عمل کی شفافیت کو مزید بہتر بنانے کے لیے اصلاحات شامل تھے،جیسے عملے کی تربیت، مانیٹرنگ کے بہتر نظام، اور انتخابی طریقہ کار کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اقدامات بھی زیر غور آئے۔
وزیرِ اعظم کے کوآرڈینیٹر شبیر احمد عثمانی نے چیف الیکشن کمشنر لگے بلتستان راجہ شہباز خان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے وفاقی حکومت کے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔انہوں نے مذید کہا کہ شفاف انتخابات جمہوریت کی بنیاد ہیں۔ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے اس مقصد کے حصول میں نمایاں پیشرفت کی ہے، اور وفاقی حکومت ان کوششوں کو مزید تقویت دینے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔
اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے کہا کہ یہ اعلیٰ سطحی ملاقات حکومت کے اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ جمہوری اداروں کو ہر سطح پر مضبوط بنایا جائے گا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وفاق کے تعاون کے ساتھ آئندہ انتخابات میں بھی شفافیت اور مؤثر عمل کو یقینی بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں