59

اسلامی تحریک پاکستان کا گلگت بلتستان کے انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان

اسلام آباد / راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر)
اسلامی تحریک پاکستان نے گلگت بلتستان کے آئندہ صوبائی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے سربراہ اسلامی تحریک پاکستان، قائد ملتِ جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیرِ صدارت اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیاسی عمل کو منظم اور مؤثر بنانے کے لیے مرکزی و صوبائی قیادت نے شرکت کی۔

اجلاس میں گلگت بلتستان کے انتخابات کے لیے سیاسی کمیٹی قائم کی گئی، جس کا چیئرمین اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کو نامزد کیا گیا۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ اسلامی تحریک پاکستان منظم حکمتِ عملی کے ساتھ انتخابی میدان میں اترے گی۔

قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام تک اسلامی تحریک پاکستان کا پیغام گھر گھر پہنچایا جائے۔ انہوں نے چیئرمین سیاسی کمیٹی علامہ شبیر حسن میثمی کو ہدایت دی کہ جی بی میں سیاسی عمل کو تیز کرنے اور انتخابی تیاریوں کے لیے ترجیحی اقدامات کیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں