Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • پاکستان

پنجاب میں 26 سے زائد صنعتوں کو کام کرنے کی اجاز دے دی گئی

Daily Rehbar مئی 17, 2020
2042379-industries-1589732234-897-640x480

لاہور: پنجاب کے محکمہ صنعت و تجارت نے صوبے میں لاک ڈاون میں مزید نرمی کا باضابطہ نوٹیفیکشن جاری کردیا  جس کے بعد  صوبے میں مزید 26 سے زائد صنعتوں اوراداروں کو کام کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز  کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی منظوری کے بعد محکمہ صنعت وتجارت کی جانب سےجاری نوٹی فیکیشن میں مزیدصنعتی اداروں کو پیر 18 مئی سےکام کرنےکی اجازت دی گئی ہے۔ نوٹی فیکیشن کے مطابق صوبہ بھرمیں پاورلومز، آٹوموبیل انڈسٹری کو کھول دیاگیاہے۔ سائیکل ،موٹر سائیکل اورکار بنانے والے کارخانے بھی اپنا کام شروع کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: ٹرانسپورٹرزکا پنجاب حکومت کے ایس او پیز پر ٹرانسپورٹ چلانے سے انکار

نوٹی فیکیشن کے مطابق  فوڈانڈسٹری، فلورملز، پولٹری فیڈملز، رائس  ملزکوبھی کام کی اجازت ہوگی۔ لائیواسٹاک سےمتعلقہ کاروبارکھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ حفاظتی لباس ،ماسک ،گلوز تیار کرنے ،اسٹوریج ،پرنٹنگ ،پیکنگ کے شعبے بھی کام شروع کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ دودھ اوردودھ سے بننے والی اشیا کی فیکٹریوں، سینی ٹائرز ،صابن ،ٹشو پیپر  ز تیار کرنے والی فیکٹریز بھی کام جاری رکھ سکیں گی۔

حکم نامے کے مطابق آئل اینڈ گیس پرڈوکشن کمپنیوں، پاک عرب ریفائنری کمپنی ،کھاد بنانے والے فیکٹریوں کو پرڈوکشن ،ٹرانسپورٹیشن ،اسٹوریج کی اجازت دی گئی ہے۔ٹریکٹر ، تھریشر ،ہارویسٹر بنانے والی کمپنیوں، بیج  ،کھاد ، زرعی ادویات ،جانوروں کے چارے کی دکانیں بھی کھولنے کیاجازت  ہوگی۔

اس کے علاوہ اینٹوں کےبھٹے ،ریت بجری ،سیمنٹ،چھتیں تیارکرنے والے کارخانےبھی، سیمنٹ کی پیداوار، سپلائی ، الیکٹر ک اپلائسنز کی سرگرمیاں بھی بحال کردی گئی ہیں۔

پنجاب کے وزیر تجارت میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ  ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ کھلنے والی صنعتوں کو حکومتی ایس او پیز پر مکمل عمل کرنا ہوگا اور خلاف ورزی پر فیکٹری یا ادارہ سیل کردیاجائے گا۔

بشکریہ :ایکسپریس

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: ملک میں کورونا وائرس کے کیسز 41 ہزار 152 ہوگئے، 888 مریض جاں بحق
Next: ملک میں کورونا کے 43 ہزار 168 مصدقہ کیسز، جاں بحق افراد 923 ہوگئے

Related Stories

news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
Two-martyred1733054667-0-600x450
  • اہم خبریں
  • پاکستان

سیکیورٹی فورسز کی بنوں اور خیبر میں کارروائی، 8خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 2جوان شہید

Daily Rehbar دسمبر 1, 2024
2716369-cjqazifaezisa-1727860833-600x450
  • پاکستان

بس ایک دن کیلئے مجھے برداشت کر لیں، چیف جسٹس کا دلچسپ مکالمہ

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.