Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • سائنس و ٹیکنالوجی

گلوکار، موسیقاراورشاعر روبوٹ نے اپنا پہلا البم جاری کردیا

Daily Rehbar مارچ 7, 2020
shimonside

کچھ عرصہ قبل بنایا گیا ایک روبوٹ شیمون دنیا بھر میں مشہور ہوا تھا اب اس روبوٹ نے اپنی کاوش سے تیارکردہ گانوں کا نیا البم تیار کیا ہے جس کے لیے وہ کئی ممالک کا دورہ بھی کرے گا۔

اس روبوٹ کا نام شیمون رکھا گیا ہے جو پہلی مرتبہ 2017 میں منظرِعام پرآیا تھا اور یہ اپنے تمام کام مصنوعی ذہانت اور ڈیپ لرننگ طریقے سےکرتا ہے۔ یہ اپنی صلاحیت کی بنا پر گانے لکھ سکتا ہے، موسیقی کی دھنیں ترتیب دیتا ہے اور گانا بھی گاتا ہے۔ اب سب سے اہم بات یہ ہے کہ روبوٹ جلد ہی اپنا پہلا البم جاری کرے گا۔

جارجیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین نے اسے تین سال پہلے تیار کیا تھا اور اس وقت یہ صرف مورمبا بجاسکتا تھا جو زائلوفون کی طرح موسیقی کا ایک آلہ ہے۔ موسیقی کے لیے اس نے مصنوعی ذہانت اور ڈیپ لرننگ سے تربیت حاصل کی تھی۔

لیکن یہ روبوٹ انسانوں کی طرح سیکھتا رہا اور اس دوران مجموعی طور پر پانچ لاکھ گانوں کے بول پڑھے اور ان سے اپنی معلومات بڑھائی۔ اب یہ روبوٹ اپنے گانے خود لکھ سکتا ہے، دھنیں بنا سکتا ہے اور ان کی موسیقی ازخود ترتیب دےرہا ہے۔ جلد ہی یہ روبوٹ اپنا ایک نیا البم جاری کرے گا۔

اس کا پہلا گانا ’انٹو یور مائنڈ‘ آپ یہاں سن سکتے ہیں لیکن معاف کیجئے گا اس گانے میں کہیں کہیں جھول محسوس ہوتا ہے۔

جب شیمون روبوٹ موڈ میں ہوتا ہے تو وہ ڈانس بھی کرتا ہے۔ اپنی تدوین کردہ دھنوں اور گانوں کی مشہوری کےلیے یہ روبوٹ پوری دنیا میں سفر کرے گا اور اس کے پہلے البم میں 8 سے 10 گانے شامل ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انسان اسے کوئی موضوع دیتے ہیں اور یوں وہ اس پر گانا بنانا شروع کردیتا ہے،مثلاً کسی نے خلا کہا یا بادل کہدیا تو شیمون گانے کی کھوج میں لگ جاتا ہے۔

ماہرین نے کل پانچ لاکھ گانے اور ان کے بول شیمون کو سنائے ہیں اور وہ انہیں اپنےحافظے میں اتار کر مصنوعی ذہانت کے تحت ان میں ربط تلاش کرتا ہے۔ اس کے بعد روبوٹ انہی الفاظ سے اپنا گانا لکھتا ہے اور اس کی دھن مرتب کرتا ہے۔ یہ روبوٹ ہر طرح اور ہرمزاج کے گانے مثلاً جیز، راک اور بلیو وغیرہ کی دھنیں مرتب کرسکتا ہے۔ ڈیپ لرننگ کی بدولت یہ دھن، لے اور اشعار کا باہمی تعلق واضح کرتا ہے۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: پی ایس ایل: ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت پشاورزلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7 رنز سے ہرا دیا
Next: آٹا بحران: ایف آئی اے کی رپورٹ وزیراعظم کو ارسال۔۔۔ ہوگیا اہم انکشاف

Related Stories

square-1-1-1761142027188
  • اہم خبریں
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان حکومت کا بڑا فیصلہ، ای۔وہیکل درآمدات کے لیے نئی ٹیرف پالیسی منظور، 2403 ٹیرف لائنز پر اتفاق، ای۔وہیکل کی رجسٹریشن صرف گلگت بلتستان میں ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2025
Untitled-design1729776485-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

اے آئی چیٹ بوٹ کی محبت میں گرفتار نوجوان نے خودکشی کرلی

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
thumbs_b_c_553ad3b84737689a62feb625c29eedf61729684093-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک کا پی ٹی اے کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل سیفٹی مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان

Daily Rehbar اکتوبر 23, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.