Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • سائنس و ٹیکنالوجی

انسانی افراتفری نے مصنوعی ذہانت کو بھی چکرا کر رکھ دیا

Daily Rehbar مئی 12, 2020
Trafic

میساچیوسٹس: کورونا وائرس کی عالمی وبا اور افراتفری سے جہاں زندگی کے تقریباً تمام شعبہ جات متاثر ہوئے ہیں وہیں کمپیوٹر سائنس میں استعمال ہونے والی جدید ترین ٹیکنالوجی یعنی ’’مصنوعی ذہانت‘‘ سے استفادہ کرنے والے سافٹ ویئر بھی چکرا کر رہ گئے ہیں اور غلطیوں پر غلطیاں کر رہے ہیں۔

امریکی جریدے ’’ٹیکنالوجی ریویو‘‘ کی ویب سائٹ پر ایک تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بڑی کمپنیوں میں انوینٹری مینجمنٹ، فراڈ کی نشاندہی، مارکیٹنگ اور اسی طرح کے دیگر امور خودکار طور پر انجام دینے والے الگورتھم، جو مصنوعی ذہانت سے استفادہ کرتے ہیں، کورونا وائرس کی عالمی وبا کے ردِعمل میں افراتفری اور بوکھلاہٹ پر مبنی انسانی رویوں کے باعث خرابی کا شکار ہوگئے ہیں۔ اسی بناء پر یہ الگورتھمز/ سافٹ ویئر استعمال کرنے والی کمپنیوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہورہا ہے۔

ایسا کیوں ہوا؟ اس سوال کا جواب یہ سامنے آیا ہے کہ مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) استعمال کرنے والے تمام الگورتھمز/ سافٹ ویئر کی ’’تربیت‘‘ عام حالات میں انسانی طرزِ عمل اور ردِ عمل کی بنیاد پر کی گئی ہے جبکہ ہنگامی حالات کے تحت انسانی طرزِ عمل یکسر تبدیل ہو کر رہ جاتا ہے، جس کا خیال ان سافٹ ویئر کی تیاری میں نہیں رکھا گیا۔

مصنوعی ذہانت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا میں انہیں انسانی ذہانت کا یہ مختلف پہلو بھی سمجھنے کا موقع ملا ہے جسے مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل میں بہتر خودکار سافٹ ویئر بنانے میں مدد لی جاسکے گی۔

صرف وبا ہی نہیں بلکہ عالمی معاشی بحران، حتی کہ جنگ جیسی صورتِ حال میں بھی ممکنہ انسانی طرزِ عمل سامنے رکھتے ہوئے مصنوعی ذہانت پر مشتمل سافٹ ویئر مزید بہتر بنائے جاسکیں گے جو ہر طرح کے حالات میں درست جواب دینے کے قابل ہوں گے۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: سندھ میں آٹھویں تک کے طلبا کو اگلی جماعتوں میں پروموٹ کرنے کا اعلان
Next: افغانستان: ہسپتال، جنازے پرحملوں میں 38 افرادجاں بحق،غنی کا ملک گیر آپریشن شروع کرنیکا حکم

Related Stories

square-1-1-1761142027188
  • اہم خبریں
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان حکومت کا بڑا فیصلہ، ای۔وہیکل درآمدات کے لیے نئی ٹیرف پالیسی منظور، 2403 ٹیرف لائنز پر اتفاق، ای۔وہیکل کی رجسٹریشن صرف گلگت بلتستان میں ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2025
Untitled-design1729776485-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

اے آئی چیٹ بوٹ کی محبت میں گرفتار نوجوان نے خودکشی کرلی

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
thumbs_b_c_553ad3b84737689a62feb625c29eedf61729684093-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک کا پی ٹی اے کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل سیفٹی مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان

Daily Rehbar اکتوبر 23, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.