Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • سائنس و ٹیکنالوجی

اب ہوا بھرنے والی موٹرسائیکل کو لے کر چلنا بہت آسان

Daily Rehbar مئی 15, 2020
2041228-poimo-1589396941-150-640x480

ٹوکیو: دنیا بھر میں ای بائیک یا برقی موٹرسائیکل کے کئی ڈیزائنوں پر کام ہورہا ہے اور اس ضمن میں ہوا بھرنے والی بائیک کی دلچسپ خبر ٹوکیو سے آئی ہے۔

اس ہلکی پھلکی موٹرسائیکل کو ہوا بھر کر چلایا جاتا ہے جس کے لیے ایئرپمپ درکار ہوتا ہے لیکن اگلے مرحلے میں اسے بائیک کے ساتھ ہی لگادیا جائے گا۔ اس کا نام پی او آئی ایم او یا پوئیمو رکھا گیا ہے جو ’پورٹیبل اینڈ انفیلٹیبل موبلِٹی‘ کا مخفف ہے۔

دیکھنے میں یہ چھوٹی اور خوبصورت موٹرسائیکل ہے جسے سمیٹ کر ایک بیگ میں رکھ کر اپنی پشت پر رکھا جاسکتا ہے۔ اس طرح یہ ہوا بھرنے والی برقی بائیک ہے۔ اپنے خوبصورت اور چھوٹے ڈیزائن کی وجہ سے اسے اٹھا کر پھرنا بہت آسان ہے۔

اگرچہ اس کے پہلے نمونے (پروٹوٹائپ) کی ویڈیو منظرِ عام پر آچکی ہے لیکن تجارتی ڈیزائن کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ فی الحال ایئرکمپریسر الگ سے دیا جارہا ہے جسے بعد میں بائیک کا حصہ بنادیا جائے گا۔ اس کا بیرونی ڈھانچہ مضبوط پلاسٹک سے بنا ہے جو ہوا بھرنے سے پھیل کر موٹرسائیکل کی شکل اختیار کرلیتا ہے اور اپنی سختی کی وجہ سے ایک سوار کا وزن برداشت کرسکتا ہے۔

چلاتے وقت آپ کے پیر اسٹیل کی پلیٹ پر ہوتے ہیں اور اسے چلانا بھی بہت آسان ہے۔ اگرچہ اس کی بیٹری کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہے لیکن غالب گمان ہے کہ بیٹری بائیک کے نچلے حصے میں ہے۔ دوسری حیرت انگیز بات یہ ہے کہ پوری بائیک کا وزن صرف ساڑھے پانچ کلوگرام ہے۔

لیکن ناقدین نے کہا ہے کہ اس کی رفتار بہت سست ہے اور کیا اسے طویل وقت کے لیے چلانا آسان بھی ہوگا۔ دوم اسے دوبارہ سکیڑ کر بیگ میں رکھنے میں کتنا وقت لگے گا۔ ان تمام سوالات کے جوابات اب تک نہیں ملے ہیں۔ لیکن اسی کمپنی نے کہا ہے کہ یہ ایک پروف آف کانسیپٹ ہے یعنی اس طرح کی کوئی شے تیار کی جاسکتی ہے۔

یہ کمپنی اگلے مرحلے میں ہوا بھرنے والا صوفہ یا کرسی تیار کرے گی جو شاید اس سے زیادہ مقبول ہوسکے۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: بزرگ افراد سے مضبوط باہمی تعلق انہیں جسمانی ورزش پر ابھارتا ہے
Next: عوام کے درمیان فاصلہ رکھنے کے لیے ’روبوٹک کتوں‘ کا استعمال

Related Stories

square-1-1-1761142027188
  • اہم خبریں
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان حکومت کا بڑا فیصلہ، ای۔وہیکل درآمدات کے لیے نئی ٹیرف پالیسی منظور، 2403 ٹیرف لائنز پر اتفاق، ای۔وہیکل کی رجسٹریشن صرف گلگت بلتستان میں ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2025
Untitled-design1729776485-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

اے آئی چیٹ بوٹ کی محبت میں گرفتار نوجوان نے خودکشی کرلی

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
thumbs_b_c_553ad3b84737689a62feb625c29eedf61729684093-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک کا پی ٹی اے کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل سیفٹی مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان

Daily Rehbar اکتوبر 23, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.