Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • سائنس و ٹیکنالوجی

امریکی بحریہ کا دورانِ پرواز تیزرفتار یو اے وی تباہ کرنے کا تجربہ

Daily Rehbar مئی 27, 2020
2044601-uav-1590434232-790-640x480

پینٹاگون: امریکا نے تیزی سے اڑتے ہوئے یو اے وی (بغیرپائلٹ کے طیارے) کو لیزر کے ذریعے تباہ کرنے کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے۔

امریکی بحریہ کے جہاز کے ذریعے یہ تجربہ بحرِ اوقیانوس میں کیا گیا ہے جس میں ایک ایمفی بیئس ٹرانسپورٹ جہاز پر سالڈ اسٹیٹ لیزر لگائی گئی تھی۔ اسے ہتھیار کو لیزر ویپن سسٹم ڈیمانسٹریٹر (ایل ڈبلیو ایس ڈی) کا نام دیا گیا ہے جس میں بلند توانائی والی لیزر استعمال کی گئی ہے اور کسی عام کواڈکاپٹر کی بجائے انتہائی تیزی اور بلندی پر اڑنے والے ڈرون کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ تجربہ مشہور پرل ہاربر پر کیا گیا ہے۔

امریکی بحریہ کے ایک کپتان کیری سینڈرز اور جہاز کے کمانڈر کیری سینڈرز نے کہا کہ سالڈ اسٹیٹ لیزر ویپن سسٹم ڈیمانسٹریر کے تجربات سے ہمیں یو اے وی اور چھوٹے طیاروں جیسے خطرات سے نمٹنے میں اہم معلومات اور تجربہ حاصل ہوگا۔

کیری نے یہ بھی کہا کہ سالڈ اسٹیٹ لیزر ہتھیار ایک منفرد صلاحیت ہے جس سے مستقبل کے ہتھیاروں کو آگے بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔ عین ممکن ہے کہ اس سے بحری جنگ کے معنی بالکل بدل جائیں گے۔ تاہم امریکی بحریہ نے کہا ہےکہ اس تجربے کی وجہ یہ ہے کہ امریکی بحریہ کو چھوٹے طیاروں ، مسلح کشتیوں اور یو اے ویز کے مسلسل خطرات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے یہ نظام بنایا گیا ہے۔ اس تجربے میں 30 کلوواٹ قوت کی لیزر استعمال کی گئی تھی۔

بحریہ کے مطابق لیزر کو بہتر بنا کر طویل فاصلوں تک مارکرنے والے میزائلوں سے تحفظ میں بھی مدد مل سکے گی اور انہوں نے بطورِ خاص چین کا بھی ذکر کیا۔ دوسری جانب امریکی فوج بھی اپنے لیزر ہتھیار پر کام کررہی ہے جس میں 300 کلوواٹ قوت کی لیزر استعمال کی جائے گی۔

بشکریہ :ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: ٹوئنٹی20 ورلڈکپ آئی سی سی کیلیے دردِسر بن گیا
Next: صرف 30 منٹ میں گردے کی پتھری کی تشخیص کرنے والا ٹیسٹ

Related Stories

square-1-1-1761142027188
  • اہم خبریں
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان حکومت کا بڑا فیصلہ، ای۔وہیکل درآمدات کے لیے نئی ٹیرف پالیسی منظور، 2403 ٹیرف لائنز پر اتفاق، ای۔وہیکل کی رجسٹریشن صرف گلگت بلتستان میں ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2025
Untitled-design1729776485-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

اے آئی چیٹ بوٹ کی محبت میں گرفتار نوجوان نے خودکشی کرلی

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
thumbs_b_c_553ad3b84737689a62feb625c29eedf61729684093-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک کا پی ٹی اے کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل سیفٹی مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان

Daily Rehbar اکتوبر 23, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.