Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • سائنس و ٹیکنالوجی

نئی قسم کے ٹرانسسٹر جو 8000 وولٹ برداشت کرسکتے ہیں

Daily Rehbar مئی 31, 2020
2045727-galium-1590783017-734-640x480

تھیکا، نیویارک: برقی ٹرینوں، گاڑیوں اور جہازوں کو ممکن بنانے والی ایک نئی اختراع سامنے آئی ہے جس نے خود سلیکن کو مات دیدی ہے۔ یعنی ماہرین نے ایک ٹرانسسٹر بنایا ہے جو 8000 وولٹ تک بجلی برداشت کرسکتے ہیں۔

اگرچہ ہمیں برقی کاروں کا شوق تو ہے لیکن ہم بھاری بھرکم بیٹریاں ساتھ لے جانا نہیں چاہتے کیونکہ کار ہو یا برقی جہاز یہ بیٹریاں بہت جگہ گھیرتی ہیں۔ اس کے لیے یونیورسٹی آف بفیلو کے سائنسدانوں نے گیلیئم آکسائیڈ پر مبنی ٹرانسسٹر تیار کیا ہے۔ اس کی تفصیلات آئی ای ای ای الیکٹرون ڈیوائس لیٹر کی جون میں شائع ہوئی ہے۔اس میں ماہرین نے تمام تفصیلات کے متعلق بتایا ہے کہ کس طرح ایک چھوٹا برقی سوئچ 8 ہزار وولٹ کو سنبھال سکتا ہے۔

اس ایجاد سے بجلی کی بڑی مقدار کو سنبھالنے والے نئے نظام کی تیاری میں مدد ملے گی۔ اس شعبے کو پاور الیکٹرانکس کہا جاتا ہے۔ دوسرا فائدہ یہ ہوگا کہ زیادہ فاصلے تک سفر کرنے والی برقی سواریوں کی تیاری میں بہت مدد ملے گی۔
اس پر کام کرنے والے ماہر اُتم سنگی سیٹی کہتے ہیں کہ ٹرانسسٹر بجلی کی بڑی مقدار سنبھال سکتا ہے اور اس کی بنیاد پر مائیکرو گرڈ اور سالڈ اسٹیٹ ٹرانسفارمر بنانے کی راہ بھی کھلے گی۔ ماہرین نے اس کے لیے ایک خاص طبعی (فزیکل) کیفیت پر غور کیا ہے جسے ’بینڈ گیپ‘ کہا جاتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ بجلی کے ایصال کے دوران ایک الیکٹرون کو حرکت دینے کے لیے کتنی توانائی درکار ہوگی۔ جن نظاموں کا بینڈ گیب زیادہ ہوتا ہے وہ بہت چھوٹی جسامت میں زیادہ بجلی سہہ سکتے ہیں۔ اس ضمن میں گیلیئم آکسائیڈ کا بینڈ گیپ غیرمعمولی طور پر زیادہ ہوتا ہے۔

لیکن اس کے علاوہ ٹرانسسٹر کی حفاظت کے لیے اس کی سطح کو خاص پالیمر اور ایس یو 8 نامی پرت سے بھی ڈھانپا گیا ہے۔ اس کے بعد جب تجربہ کیاگیا تو معلوم ہوا کہ8,032 وولٹ برداشت کرگیا اور اس کے بعد اس نے جواب دیدیا۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: ترک سائنسدانوں کا کورونا وائرس تلف کرنے والے برقی ماسک بنانے کا دعویٰ
Next: ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 74 ہزار 326 ہوگئی، 1574 جاں بحق

Related Stories

square-1-1-1761142027188
  • اہم خبریں
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان حکومت کا بڑا فیصلہ، ای۔وہیکل درآمدات کے لیے نئی ٹیرف پالیسی منظور، 2403 ٹیرف لائنز پر اتفاق، ای۔وہیکل کی رجسٹریشن صرف گلگت بلتستان میں ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2025
Untitled-design1729776485-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

اے آئی چیٹ بوٹ کی محبت میں گرفتار نوجوان نے خودکشی کرلی

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
thumbs_b_c_553ad3b84737689a62feb625c29eedf61729684093-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک کا پی ٹی اے کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل سیفٹی مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان

Daily Rehbar اکتوبر 23, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.