Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • سائنس و ٹیکنالوجی

صابن کے بلبلوں سے فصلوں کو بارآور کرنے کا کامیاب تجربہ

Daily Rehbar جون 20, 2020
2051854-bubble-1592493262-539-640x480

وکیو: جاپانی سائنسدانوں نے صابن کے چھوٹے بلبلبوں میں ناشپاتی کے زردانے بھر کر ان سے درختوں کو بارآور زرگل کی منتقلی کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

اس کی وجہ یہ ہےکہ کرہِ ارض پر شہد کی مکھیاں یہ اہم خدمت انجام دیتی ہیں اور مختلف فصلوں کے زردانے ایک سے دوسرے پودے میں منتقل کرکے ہمارے لیے خوراک کا سامان پیدا کرتی ہیں۔ لیکن شہد کی مکھیوں کی تعداد تیزی سے کم ہورہی ہے جس پر خود سائنسداں بھی تشویش میں مبتلا ہیں۔

اس تناظر میں ڈرون اور خردبینی روبوٹ پر بھی کام جاری ہیں لیکن جاپان کے ماہرین نے ناشپاتی کے درخت کے زردانوں کو بلبلے بنانے والی ایک گن کے ذریعے مختلف درختوں پر پھینکا تو اس کے 95 فیصد کامیاب نتائج برآمد ہوئے اور شجر بارآور ہونے لگے۔ اس ٹیکنالوجی سے یہ امید پیدا ہوئی ہے کہ صابن کے مہین قطروں میں زردانوں کو رکھ کر فصلوں سے بہتر پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔
اگلے مرحلے میں سائنسداں چھوٹے ڈرون کے ذریعے بلبلوں کو فصلوں یا درختوں پر چھڑکنے کے تجربات کریں گے۔ یہ تحقیق جاپان کے ایڈوانسڈ انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے پروفیسر آئیجیرو میاکو نے کی ہے۔ اگرچہ اس ضمن میں ایک بہت چھوٹا ڈرون بنایا گیا تھا جو صرف دو سینٹی میٹر لمبا تھا لیکن ابتدائی تجربات میں اس سے نازک پھولوں کو نقصان پہنچا تھا۔ لیکن اب اس نقصان کو کم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

ڈاکٹر آئیجیرو کہتے ہیں صابن کے چھوٹے بلبلے پھولوں کے زردانے لےجاسکتے ہیں اور اپنی نزاکت کی بنا پر انہیں بہت آہستگی سے دوسرے پھول پر ڈال سکتے ہیں۔ خردبینی عمل سے بھی دیکھا گیا ہے صابن کے بلبلے یہ کام کرسکتے ہیں اور اس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

پروفیسر آئیجیرو کے مطابق ایک چھوٹے سے بلبلے میں 2000 زردانے رکھے جاسکتے ہیں ۔ جب ناشپاتی کے درختوں پر انہیں ڈالا گیا تو 16 دنوں بعد ان کی پیداوار شروع ہوگئی جس کے نتائج عین ہاتھ سے بارآوری کی طرح کے تھے۔

بعض ماہرین کا خیال ہے کہ ہلکی سی ہوا بھی بلبلوں کو پہلے ہی تباہ کرسکتی ہے یا پھر اپنے مرکز سے دائیں یا بائیں لےجاسکتی ہے۔ لیکن آئیجیرو پرامید ہیں کہ وہ ایک اییسے ڈرون پر کام کررہے ہیں جو دو میٹر کی دوری سے بلبلوں کو عین انہی جگہ پھینکے گا جہاں ان کی ضرورت ہوگی۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: ’’مودی نے گھٹنے ٹیک دیے‘‘ بھارتی جنرل اپنے ہی وزیر اعظم کے خلاف پھٹ پڑے
Next: ملک میں کورونا کی تباہ کاریاں؛ جاں بحق افراد کی تعداد 3500 سے تجاوز کرگئی

Related Stories

square-1-1-1761142027188
  • اہم خبریں
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان حکومت کا بڑا فیصلہ، ای۔وہیکل درآمدات کے لیے نئی ٹیرف پالیسی منظور، 2403 ٹیرف لائنز پر اتفاق، ای۔وہیکل کی رجسٹریشن صرف گلگت بلتستان میں ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2025
Untitled-design1729776485-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

اے آئی چیٹ بوٹ کی محبت میں گرفتار نوجوان نے خودکشی کرلی

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
thumbs_b_c_553ad3b84737689a62feb625c29eedf61729684093-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک کا پی ٹی اے کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل سیفٹی مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان

Daily Rehbar اکتوبر 23, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.