Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • سائنس و ٹیکنالوجی

سائنسدانوں نے ’’کائنات کا پہلا ایکسرے‘‘ کرلیا

Daily Rehbar جون 26, 2020 1 minute read
2053298-erositax-1592908173-700-640x480

رلن / ماسکو: روسی اور جرمن ماہرین نے کائنات کی پہلی ایکسرے تصویر جاری کردی ہے جو ’ای روسیٹا‘ نامی ایکسرے خلائی دوربین سے حاصل کی گئی ہے۔ اس ایک تصویر میں دس لاکھ سے زیادہ فلکی اجسام کو ایکسریز خارج کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

’ای روسیٹا‘ (eROSITA) دراصل ’’ایکسٹینڈڈ روئنتجن سروے ود این امیجنگ ٹیلی اسکوپ ایرے‘‘ کا مخفف ہے جو 2019 میں خلاء میں بھیجی جانے والی رصد گاہ ’’اسپیکٹرم روئنتجن گیما‘‘ (ایس آر جی) کا اہم ترین حصہ ہے۔ اگرچہ اس خلائی رصد گاہ کا مقصد ’’تاریک توانائی‘‘ پر تحقیق کرنا ہے تاہم اس مقصد کےلیے اسے مختلف اجرامِ فلکی سے خارج ہونے والی ایکسریز کو خصوصی طور پر اپنے مشاہدے میں شامل رکھنا ہے۔

واضح رہے کہ ایکسریز بھی دراصل برقی مقناطیسی (الیکٹرو میگنیٹک) شعاعیں ہی ہوتی ہیں مگر اوّل تو ان کی توانائی بہت زیادہ ہوتی ہے اور دوسرے یہ کہ انسانی آنکھ انہیں دیکھ نہیں سکتی۔ سورج سے دیگر کئی طرح کی شعاعوں کے ساتھ ساتھ ایکسریز بھی خارج ہوتی ہیں جنہیں زمینی فضا کا حفاظتی غلاف ہم تک پہنچنے سے روک لیتا ہے اور یوں ہم ان شعاعوں کی ہلاکت خیزی سے محفوظ رہتے ہیں۔

طبّی تشخیص میں ایکسریز کا استعمال گزشتہ ایک صدی سے جاری ہے جو آج ایک معمول کی بات ہے۔ تاہم بہت زیادہ ایکسرے کروانے کا نتیجہ بھی کینسر کی شکل میں ظاہر ہوسکتا ہے۔

ستاروں کے علاوہ جب بلیک ہولز اپنے ارد گرد بکھرے ہوئے مادّے کو ’’ہڑپ‘‘ کرتے ہیں تو اس سے بھی زبردست ایکسریز خارج ہوتی ہیں جنہیں بلیک ہول میں گرتے ہوئے مادّے کی ’’آخری چیخ‘‘ کہا جاتا ہے۔

اس تصویر میں ایسے ہی کئی ستارے اور بلیک ہولز دیکھے جاسکتے ہیں جنہیں انسانی آنکھ کےلیے قابلِ مشاہدہ بنانے کی غرض سے الگ الگ رنگ دیئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ ای روسیٹا/ آر ایس جی منصوبہ چار سال پر محیط ہے جو 2023 میں مکمل ہوگا۔ اس کا مقصد نہ صرف کہکشاؤں کے مرکزوں میں موجود عظیم و جسیم (سپر میسیو) بلیک ہولز کی نشاندہی کرنا ہے بلکہ ساتھ ہی ساتھ ایسے ہزاروں کہکشانی جھرمٹوں کا باریک بینی سے جائزہ بھی لینا ہے جنہیں کائنات کی سب سے کمزور قوت ’’کششِ ثقل‘‘ نے بڑی مضبوطی سے آپس میں باندھ رکھا ہے۔

کہکشانی جھرمٹوں کی ساخت اور ان میں حرکت سے متعلق تفصیل سے جان کر ہم اس قابل ہوسکیں گے کہ ’’تاریک توانائی‘‘ کے بارے میں بھی کچھ بتا سکیں، جسے ایک ایسی ’’پراسرار‘‘ توانائی بھی قرار دیا جاتا ہے جو کائناتی پھیلاؤ کی رفتار میں اضافے کی وجہ بن رہی ہے۔

یہ بات دلچسپی سے پڑھی جائے گی کہ ای روسیٹا نے صرف چند ماہ میں ایکسریز کی مدد سے کائنات کا جتنا مشاہدہ کیا ہے، وہ گزشتہ 60 سال کے دوران ایکسرے فلکیات میں کیے گئے تمام مشاہدات سے کم از کم دُگنا زیادہ ہے۔

البتہ، ای روسیٹا کا کام تو ابھی شروع ہوا ہے اور توقع ہے کہ جلد ہی ہمیں کائنات کی اس سے بھی زیادہ خوبصورت اور مفصل ایکسرے تصویریں دیکھنے کو ملیں گی۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: الٹراوائیلٹ شعاعوں کی بے ضرر قسم سے کورونا وائرس کا خاتمہ
Next: ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 4000 سے تجاوز کرگئی

Related Stories

square-1-1-1761142027188
  • اہم خبریں
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان حکومت کا بڑا فیصلہ، ای۔وہیکل درآمدات کے لیے نئی ٹیرف پالیسی منظور، 2403 ٹیرف لائنز پر اتفاق، ای۔وہیکل کی رجسٹریشن صرف گلگت بلتستان میں ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2025
Untitled-design1729776485-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

اے آئی چیٹ بوٹ کی محبت میں گرفتار نوجوان نے خودکشی کرلی

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
thumbs_b_c_553ad3b84737689a62feb625c29eedf61729684093-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک کا پی ٹی اے کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل سیفٹی مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان

Daily Rehbar اکتوبر 23, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.