Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • سائنس و ٹیکنالوجی

مائیکروسافٹ پاکستانی طلبہ کو گھر بیٹھے سرٹیفکیشن فراہم کرے گا

Daily Rehbar جون 29, 2020 1 minute read
2054782-microsoft-1593372813-677-640x480

سلام آباد: مائیکروسافٹ پاکستان کے اعلی تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) کے اشتراک سے طلبا کو گھر بیٹھے مائیکرو سافٹ سرٹیفکیشن حاصل کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

اس سلسلے میں ایچ ای سی اور مائیکرو سافٹ کے مابین معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں یہ سہولت حاصل کرنے کے لیے رجسٹر ہونے والے 2000 طلبہ کو بلا معاوضہ سرٹیفکیشن فراہم کی جائے گی۔ اس اقدام کو تعلیم و روزگار کے مابین پائی جانے والی خلیج کو کم کرنے سے متعلق انتہائی اہم پش رفت قرار دیا جارہا ہے۔ اس کے نتیجے میں طلبہ وبا کے دوران گھر بیٹھے پیشہ ورانہ تعلیم مہارت حاصل کرنے کے قابل ہوں گے۔

مائیکروسافٹ اور ایچ ای سی گزشتہ ایک دہائی سے اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔ دونوں کے مابین ہونے والے حالیہ معاہدے کا اطلاق نجی و سرکاری یونیورسٹیوں پر ہوگا اور اس کے تحت نوجوانوں کو عالمی معیارات کے مطابق تکنیکی تربیت کے متعدد مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
اس سرٹیفکیشن کے لیے طلبا کوباقاعدہ نصاب کے تحت تکنیکی مہارتیں سکھائی جاتی ہیں جن میں کمپویٹر سائنس، ڈیٹا سائنس اور آئی ٹی انفرااسٹرکچر کے موضوعات بھی شامل ہوتے ہیں۔ اس پروگرام میں ہونے والی ایم ٹی اے (مائیکروسافٹ ٹیکنالوجی ایسوسی ایٹ) اور ایم او ایس(مائیکرو سافٹ آفس اسپیشلسٹ) کی سرٹیفکیشن تکنیکی مہارتوں کی توثیق اور کرئیر میں آگے بڑھنے کے حوالے سے مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

مائیکروسافٹ سرٹی پورٹ کی شراکت کے ساتھ ایچ ای سی کے ماتحٹ یونیورسٹیوں کو اس پروگرام میں شریک کرے گی۔ سرٹفیکیشن کے لیے امتحان کے تجربے بہتر سے بہتر بنانے کے لیے Azure کلاؤڈ پلیٹ فورم کا استعمال کیا جائے گا۔ ہر سال اس پلیٹ فورم کے ذریعے دنیا بھر میں 12 ہزار امتحانات منعقد کیے جاتے ہیں۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: کورونا کو شکست دینے والی اینٹی باڈیز 3 ماہ میں بہت کم رہ جاتی ہیں، تحقیق
Next: وزیر اعظم نے پیٹرول کی قلت اورذخیرہ اندوزی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنادی

Related Stories

square-1-1-1761142027188
  • اہم خبریں
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان حکومت کا بڑا فیصلہ، ای۔وہیکل درآمدات کے لیے نئی ٹیرف پالیسی منظور، 2403 ٹیرف لائنز پر اتفاق، ای۔وہیکل کی رجسٹریشن صرف گلگت بلتستان میں ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2025
Untitled-design1729776485-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

اے آئی چیٹ بوٹ کی محبت میں گرفتار نوجوان نے خودکشی کرلی

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
thumbs_b_c_553ad3b84737689a62feb625c29eedf61729684093-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک کا پی ٹی اے کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل سیفٹی مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان

Daily Rehbar اکتوبر 23, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.