Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • سائنس و ٹیکنالوجی

اس ننھی سی ڈسک پر 74 کروڑ صفحات سما سکتے ہیں!

Daily Rehbar جولائی 2, 2020
2055597-samsungssdtbx-1593598138-189-640x480

یول: سام سنگ نے مختصر سالڈ اسٹیٹ ڈرائیوز کی نئی نسل متعارف کروائی ہے جن میں ڈیٹا کی گنجائش 1 ٹیرابائٹ (1024 گیگابائٹ) سے لے کر 8 ٹیرابائٹ (8192 گیگابائٹ) تک ہے۔ تاہم اسی حساب سے یہ بہت مہنگی بھی ہیں۔

اپنی آسانی کےلیے یوں سمجھ لیجیے کہ اگر کسی ڈسک ڈرائیو کی گنجائش 1 ٹیرابائٹ ہو تو اس میں انگریزی متن کے 9 کروڑ 22 لاکھ صفحات سما سکتے ہیں۔ اس حساب سے 8 ٹیرابائٹ والی ڈسک ڈرائیو میں تقریباً 74 کروڑ صفحات جتنے مواد کی گنجائش ہوگی۔

اگرچہ اس سے پہلے بھی سب سے زیادہ گنجائش والی سالڈ اسٹیٹ ڈرائیوز بنانے کا ریکارڈ بھی سام سنگ الیکٹرونکس ہی کے پاس ہے جن میں 30.72 ٹیرابائٹ ڈیٹا محفوظ کیا جاسکتا ہے تاہم ان کی جسامت خاصی زیادہ تھی۔

سالڈ اسٹیٹ ڈرائیوز کی مذکورہ نئی نسل میں بھی ’’کیو ایل سی‘‘ ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جس کے ذریعے کم سے کم جگہ میں زیادہ سے زیادہ ڈیٹا محفوظ کیا جاسکتا ہے۔ اسی بناء پر ان ہارڈ ڈرائیوز کی جسامت صرف 2.5 انچ ہے۔

فی الحال ’’870 کیو وی ڈی ساٹا ایس ایس ڈی‘‘ کے عنوان سے چار نئی ڈرائیوز پیش کی جارہی ہیں جن کی گنجائش 1 ٹیرابائٹ، 2 ٹیرابائٹ، 4 ٹیرابائٹ اور 8 ٹیرابائٹ ہے جبکہ ان کی قیمت بالترتیب 130 ڈالر، 250 ڈالر اور 500 ڈالر ہے تاہم ابھی تک 8 ٹیرابائٹ والی ایس ایس ڈی ڈرائیو کی قیمت نہیں بتائی گئی ہے۔

ان تمام ماڈلز میں ڈیٹا ٹرانسفر کی رفتار 530 میگابائٹ فی سیکنڈ سے 560 میگابائٹ فی سیکنڈ کے درمیان ہے۔

واضح رہے کہ درجنوں ٹیرابائٹ گنجائش والی ہارڈ ڈرائیوز برسوں سے دستیاب ہیں لیکن اوّل تو وہ جسامت میں خاصی بڑی ہیں جبکہ دوسری جانب وہ اس قدر مہنگی ہیں کہ انہیں صرف مخصوص افراد اور ادارے ہی خرید سکتے ہیں۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: کچے دودھ سے خطرناک جین پھیل سکتے ہیں، تحقیق
Next: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی کورونا وائرس کا شکار

Related Stories

square-1-1-1761142027188
  • اہم خبریں
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان حکومت کا بڑا فیصلہ، ای۔وہیکل درآمدات کے لیے نئی ٹیرف پالیسی منظور، 2403 ٹیرف لائنز پر اتفاق، ای۔وہیکل کی رجسٹریشن صرف گلگت بلتستان میں ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2025
Untitled-design1729776485-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

اے آئی چیٹ بوٹ کی محبت میں گرفتار نوجوان نے خودکشی کرلی

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
thumbs_b_c_553ad3b84737689a62feb625c29eedf61729684093-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک کا پی ٹی اے کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل سیفٹی مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان

Daily Rehbar اکتوبر 23, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.