Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • سائنس و ٹیکنالوجی

اپنے پرانے سر کو ٹوپی بنا کر سجانے والی سنڈی

Daily Rehbar جولائی 5, 2020 1 minute read
2056557-hat-1593887241-363-640x480

لندن: قدرت کے کارخانے میں کئی طرح کے عجیب و غریب جاندار پائے جاتے ہیں لیکن بہت سی ٹوپیوں والی سُنڈی (کیٹرپِلر) حال ہی میں دریافت ہوئی ہے۔ یہ سنڈی ایک قسم کے پتنگے سے تعلق رکھتی ہے اور سانپ کی کینچلی کی طرح سر کی جلد اتارتی رہتی ہے لیکن یہ اسے پھینکنے کی بجائے اپنے سر پر سجاتی رہتی ہے جو آخر میں جوکر کی لمبی ٹوپی کی طرح دکھائی دیتی ہے۔

یہ کیڑا ایک خاص پتنگے Uraba lugens سے تعلق رکھتا ہے جو اپنے سر پر اگنے والی کھال کی باقیات (ایکسواسکیلیٹن) کو جمع کرکے رکھتا ہے یہاں تک کہ ایک کے اوپر ایک کئی سر نما ابھار اگ آتے ہیں۔ تصویر میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ سب سے چھوٹی ٹوپی سب سے اوپر ہے جو جانور کے نشوونما کو ظاہر کرتی ہے۔

اسے ماہرین نے کیٹرپِلر کی بجائے ہیٹرپِلر کا نام دیا ہےیعنی بہت سارے ہیٹ والا کیٹرپلر۔ یہ کیڑا عام طور پر نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں پایا جاتا ہے۔ اس کی ایک خاص عادت یہ بھی ہے کہ یہ کیڑا یوکلپٹس کے پتوں کو ان کی نسیجوں تک چبا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ 13 مرتبہ اپنے سر کو بدلتا ہے اور انہیں سر پر چپکا کر لمبا کرتا رہتا ہے۔ اس کا اہم مقصد یہ ہے کہ کئی سوکھے سروں کا مینار اسے دشمن کا نوالہ بننے سے بچاتا ہے۔

چمکاڈریں اور دیگر چھوٹے جاندار اس کیڑے کو شوق سے کھاتے ہیں لیکن یہ عجیب و غریب لمبی ٹوپی اسے محفوظ رکھتی ہیں۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: بھارت کے کورونا ویکسین کی تیاری کے دعویٰ پر عالمی ادارہ صحت کا تحفظات کا اظہار
Next: عثمان بزدار کا ”کلّہ“

Related Stories

square-1-1-1761142027188
  • اہم خبریں
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان حکومت کا بڑا فیصلہ، ای۔وہیکل درآمدات کے لیے نئی ٹیرف پالیسی منظور، 2403 ٹیرف لائنز پر اتفاق، ای۔وہیکل کی رجسٹریشن صرف گلگت بلتستان میں ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2025
Untitled-design1729776485-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

اے آئی چیٹ بوٹ کی محبت میں گرفتار نوجوان نے خودکشی کرلی

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
thumbs_b_c_553ad3b84737689a62feb625c29eedf61729684093-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک کا پی ٹی اے کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل سیفٹی مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان

Daily Rehbar اکتوبر 23, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.