Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • سائنس و ٹیکنالوجی

آپ کہیں بھی جائیں، اس ویب کیم کو وہیں پائیں

Daily Rehbar جولائی 27, 2020
2062698-obsbots-1595780489-476-640x480

انگ کانگ: جو افراد ویب کیم سے استعمال کرتے ہیں وہ جانتے ہیں کہ انہیں یکسو ہوکر کیمرے کے سامنے بیٹھنا پڑتا ہے یا پھر فون یا ٹیبلٹ کو اٹھائے پھرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ لیکن فون اٹھا کر ہاتھوں کو آزاد نہیں رکھا جاسکتا۔ اس کا حل ایک چھوٹے موبائل ویب کیم کی صورت میں برآمد ہوا ہے جو آپ کو یاد رکھتے ہوئے اپنی گردن کو آپ کی جانب رکھتا ہے۔

مصنوعی ذہانت (آرٹیفشل انٹیلی جنس) کے تحت چلنے والے ویب کیم کو اوبس بوٹ کا نام دیا گیا ہے۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ نیورل نیٹ ورک کی بدولت اپنے دیکھنے والے شخص کو فریم میں رکھتے ہوئے فوکس کرتا ہے خواہ وہ تیزی سے ادھر ادھر حرکت ہی کیوں نہ کررہا ہو۔ موٹر کے ذریعے ٹریکنگ کے دوران بھی اس کا کیمرہ دھندلا نہیں پڑتا اور نہ ہی آپ فوکس یا فریم سے باہر ہوتے ہیں۔ یوں ویڈیو کال، یوٹیوب ویڈیو ریکارڈنگ یا کسی بھی عمل کے لیے آپ کو ایک جگہ ساکت ہوکر بیٹھنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

ویڈیو کال، ویڈیو ریکارڈنگ اور کانفرنسنگ کے دوران ویڈیو کا معیار انتہائی بلند رہتا ہے۔ تیزرفتار ویڈیو ٹرانسفر کے لیے کیمرہ یوایس بی ٹائپ سی استعمال کرتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کیمرہ دو طرح سے حرکت کرتا ہے یعنی اوپر اور نیچے 45 درجے تک حرکت کرتا ہے جبکہ وائڈ اینگل لحاظ سے 150 درجے تک گھوم سکتا ہے۔ اس کا مائک اطراف کے شور کو کاٹتے ہوئے صرف آپ کی بات آگے بڑھاتا ہے جس کے لیے مصنوعی ذہانت کو استعمال کیا گیا ہے۔

ہلکے پھلکے اوبس بوٹ کو ٹرائی پوڈ، لیپ ٹاپ کے کنارے اور کسی بھی جگہ پر رکھا جاسکتا ہے۔ اسے ایپ کے ذریعے بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ پھر جو اساتذہ آن لائن پڑھاتے ہوئے کمرہ جماعت میں گھوم پھر کر پڑھاتے ہیں ان کےلئے یہ کیمرہ ایک بہترین تحفہ ہے۔

اوبس بوٹ کا کل وزن صرف 115گرام ہے جو یو ایس بی سے چارج ہوسکتا ہے۔ اس کا نچلے حصے میں مقناطیس کی پرت لگی ہے جو اسے کسی بھی مقام پر چپک سکتا ہے۔

آپ کو دیکھتے ہوئے گردن گھمانے والا ویب کیم اس وقت 45 فیصد ڈسکاؤنٹ کے ساتھ 119 ڈالر میں دستیاب ہے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: این 95 کی طرح مؤثر اور کئی مرتبہ استعمال ہونے والا کم خرچ ماسک
Next: بلدیاتی نمائندوں کے خود مختار ہونے تک کراچی کے مسائل حل نہیں ہو سکتے، وزیراعظم

Related Stories

square-1-1-1761142027188
  • اہم خبریں
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان حکومت کا بڑا فیصلہ، ای۔وہیکل درآمدات کے لیے نئی ٹیرف پالیسی منظور، 2403 ٹیرف لائنز پر اتفاق، ای۔وہیکل کی رجسٹریشن صرف گلگت بلتستان میں ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2025
Untitled-design1729776485-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

اے آئی چیٹ بوٹ کی محبت میں گرفتار نوجوان نے خودکشی کرلی

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
thumbs_b_c_553ad3b84737689a62feb625c29eedf61729684093-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک کا پی ٹی اے کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل سیفٹی مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان

Daily Rehbar اکتوبر 23, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.