Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • سائنس و ٹیکنالوجی

باریک رگوں میں اترنے کے قابل، دنیا کی باریک ترین اینڈو اسکوپ

Daily Rehbar جولائی 28, 2020 1 minute read
2062468-thinnestendoscopex-1595836670-470-640x480

ایڈیلیڈ: جرمن اور آسٹریلوی سائنسدانوں نے تھری ڈی پرنٹنگ سے استفادہ کرتے ہوئے دنیا کی باری ترین اینڈو اسکوپ ایجاد کرلی ہے جسے باریک رگوں میں اتار کر ان رگوں کی اندرونی تصاویر حاصل کی جاسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ اینڈو اسکوپ ایک ایسا طبّی تشخیصی آلہ ہوتا ہے جو ایک خاص طرح کے باریک، لچک دار اور لمبے تار (catheter) پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس کے اگلے سرے پر ایک ننھا سا کیمرا نصب ہوتا ہے جس کے ذریعے انسانی جسم کے اندرونی حصوں کی تصویر کشی اور عکس بندی (filming) کی جاتی ہے۔

اینڈو اسکوپ جتنی باریک ہوگی، اسے اتنی ہی باریک رگوں اور جسمانی نالیوں میں اُتارا جاسکے گا۔

یونیورسٹی آف ایڈیلیڈ، آسٹریلیا اور یونیورسٹی آف اسٹٹگارٹ، جرمنی کے سائنسدانوں نے مشترکہ طور پر کام کرتے ہوئے ’’تھری ڈی مائیکرو پرنٹنگ‘‘ سے استفادہ کیا، جو تھری ڈی پرنٹنگ کی جدید اور حساس ترین ٹیکنالوجی بھی ہے۔

یہ اور دوسری متعلقہ ٹیکنالوجیز استعمال کرتے ہوئے انہوں نے ایک ایسی اینڈو اسکوپ تیار کرلی ہے جس کی مجموعی چوڑائی صرف 457 مائیکرو میٹر، یعنی آدھے ملی میٹر سے بھی کم ہے۔ تھری ڈی مائیکرو پرنٹنگ کی مدد سے اس اینڈو اسکوپ کےلیے جو عدسہ تیار کیا گیا ہے وہ صرف 123 مائیکرو میٹر چوڑا ہے۔

ایک انسانی بال کی اوسط موٹائی 80 مائیکر میٹر ہوتی ہے، لہذا ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ مذکورہ اینڈو اسکوپ کے عدسے کی چوڑائی، دو انسانی بالوں کی موٹائی سے بھی کم ہے۔

علاوہ ازیں، اینڈو اسکوپ میں عکس بندی والے، باریک نلکی جیسے حصے کی چوڑائی بھی صرف 125 مائیکرو میٹر ہے۔

دنیا کی اس باریک ترین اینڈو اسکوپ کی تفصیلات آن لائن ریسرچ جرنل ’’لائٹ سائنس اینڈ ایپلی کیشنز‘‘ کے تازہ شمارے میں بیان کی گئی ہیں۔ فی الحال یہ پروٹوٹائپ کی شکل میں ہے، تاہم امید ہے کہ آئندہ چند برسوں میں یہ تجارتی پیمانے پر بھی دستیاب ہوسکے گی۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: ڈُوم اسکرولنگ: کورونا وبا میں ایک نئی نفسیاتی بیماری
Next: کراچی کے عوام کو مشکل صورتحال میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم

Related Stories

square-1-1-1761142027188
  • اہم خبریں
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان حکومت کا بڑا فیصلہ، ای۔وہیکل درآمدات کے لیے نئی ٹیرف پالیسی منظور، 2403 ٹیرف لائنز پر اتفاق، ای۔وہیکل کی رجسٹریشن صرف گلگت بلتستان میں ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2025
Untitled-design1729776485-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

اے آئی چیٹ بوٹ کی محبت میں گرفتار نوجوان نے خودکشی کرلی

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
thumbs_b_c_553ad3b84737689a62feb625c29eedf61729684093-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک کا پی ٹی اے کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل سیفٹی مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان

Daily Rehbar اکتوبر 23, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.