Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • سائنس و ٹیکنالوجی

شفاف عنبر میں 10 کروڑ سال سے قید ’جہنمی‘ چیونٹی کی دریافت

Daily Rehbar اگست 11, 2020 (Last updated: اگست 11, 2020) 1 minute read
2067633-hellantx-1597055323-899-640x480

بیجنگ: سائنسدانوں نے برما سے ملنے والے، تقریباً 10 کروڑ سال قدیم شفاف عنبر کے ٹکڑے میں ایک ایسی خونخوار ’’جہنمی چیونٹی‘‘ کا رکاز (فوسل) دریافت کیا ہے جو مکمل حالت میں ہے۔ یہی نہیں بلکہ اس چیونٹی نے اپنے جبڑوں میں لال بیگ جیسے کسی کیڑے کو بھی جکڑا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ عنبر (Amber) کسی درخت یا پودے کی وہ شفاف رال ہوتی ہے جو خارج ہونے کے بعد جم جاتی ہے اور ٹھوس حالت اختیار کرلیتی ہے۔ اگر حالات سازگار رہیں تو یہ شفاف رال اسی ٹھوس حالت میں کروڑوں سال تک محفوظ رہ سکتی ہے اور اگر رال کے بہتے دوران کوئی چھوٹا جانور یا کیڑا مکوڑا اس میں بند ہوگیا ہو تو وہ بھی اس کے اندر ہی محفوظ ہوجاتا ہے۔

اس طرح کے رکازات کو ’’ایمبر فوسلز‘‘ (عنبریں رکازات) کہا جاتا ہے جو اپنی رنگت اور شفافیت کے علاوہ اپنے اندر خاصی مکمل حالت میں محفوظ چھوٹے جانوروں اور کیڑے مکوڑوں کی وجہ سے بھی خصوصی اہمیت رکھتے ہیں، جبکہ نایاب ہونے کے باعث یہ مہنگے بھی ہوتے ہیں۔

دوسری جانب کروڑوں سال پہلے معدوم ہوجانے والی خطرناک شکاری چیونٹیوں کی ایک قسم ’’جہنمی چیونٹی‘‘ (Hell Ant) کے نام سے مشہور ہے۔ اب تک اس کی کئی انواع دریافت ہوچکی ہیں جن میں سب سے نئی دریافت ہونے والی نوع Ceratomyrmex ellenbergeri ہے۔ یہ وہی چیونٹی ہے جو آج سے 9 کروڑ 90 لاکھ (تقریباً 10 کروڑ) سال پہلے شکار کرتے وقت درخت کی رال میں قید ہوگئی تھی اور بعد ازاں عنبریں رکاز میں تبدیل ہوگئی۔

تاہم اس رکاز میں صرف یہی بات اہم نہیں کہ ایک چیونٹی کو بہت واضح طور پر کیڑے کا شکار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، بلکہ اس ’جہنمی چیونٹی‘ کے منہ کے مختلف حصے آج کی چیونٹیوں سے بہت مختلف ہیں۔ اس سے ہمیں چیونٹیوں کے ارتقاء کو جاننے اور سمجھنے میں خاصی مدد مل سکتی ہے۔

جہنمی چیونٹی کے چہرے پر ایک ایسا لمبوترا ابھار ہے جو شکار کو جکڑنے میں اس کی مدد کرتا تھا۔ علاوہ ازیں یہ قدیم چیونٹی کا وہ اوّلین نمونہ بھی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ کروڑوں سال پہلے بھی چیونٹیوں کے جبڑے اوپر نیچے حرکت کرسکتے تھے اور وہ اپنے منہ سے شکار کو جکڑنے کا کام لیتی تھیں۔

جہنمی چیونٹیوں کے جبڑے اوپر نیچے بھی حرکت کرسکتے تھے جبکہ جدید چیونٹیوں کے جبڑے صرف دائیں بائیں ہی حرکت کرسکتے ہیں۔

کیڑے مکوڑوں کو سخت جان سمجھا جاتا ہے اور وہ شدید ترین ناموافق حالات میں بھی زندہ رہ سکتے ہیں۔ لیکن ماہرین کےلیے آج تک یہ بات معما بنی ہوئی ہے کہ آج سے 6 کروڑ 50 لاکھ سال پہلے، جب ڈائنوسار کا اچانک خاتمہ ہوا تو چیونٹیوں کی بھی کئی اقسام صفحہ ہستی سے مٹ گئیں اور ان کی معدودے چند انواع سے جدید چیونٹیاں ارتقاء پذیر ہوئیں۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: روس میں پہلی کورونا ویکسین تیار، صدر کی بیٹی کو پہلا ٹیکہ لگایا گیا
Next: سندھ حکومت کی ناکامی کے نتائج بہت خطرناک ہوں گے ، چیف جسٹس

Related Stories

square-1-1-1761142027188
  • اہم خبریں
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان حکومت کا بڑا فیصلہ، ای۔وہیکل درآمدات کے لیے نئی ٹیرف پالیسی منظور، 2403 ٹیرف لائنز پر اتفاق، ای۔وہیکل کی رجسٹریشن صرف گلگت بلتستان میں ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2025
Untitled-design1729776485-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

اے آئی چیٹ بوٹ کی محبت میں گرفتار نوجوان نے خودکشی کرلی

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
thumbs_b_c_553ad3b84737689a62feb625c29eedf61729684093-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک کا پی ٹی اے کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل سیفٹی مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان

Daily Rehbar اکتوبر 23, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.