Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • سائنس و ٹیکنالوجی

بجلی محفوظ کرنے والی ’’ذہین اینٹیں‘‘ ایجاد کرلی گئیں

Daily Rehbar اگست 12, 2020 (Last updated: اگست 12, 2020) 1 minute read
2068006-redbricksx-1597131603-403-640x480

سینٹ لوئی: امریکی سائنسدانوں نے بجلی محفوظ کرنے والی ’’ذہین اینٹیں‘‘ ایجاد کرلی ہیں اور ایسی ہی ایک اینٹ کی مدد سے دس منٹ تک ایل ای ڈی جلا کر اپنی کامیابی کا عملی مظاہرہ بھی کیا ہے۔

آن لائن ریسرچ جرنل ’’نیچر کمیونی کیشنز‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع شدہ رپورٹ کے مطابق، سینٹ لوئی میں واقع واشنگٹن یونیورسٹی میں شعبہ کیمیا کے اسسٹنٹ پروفیسر، ڈاکٹر جولیو ڈی آرکی اور ان کے ساتھیوں نے بھٹے میں پکی ہوئی سرخ اینٹوں پر ایک خاص نامیاتی پولیمر کے بخارات جمع کیے، جس کے بعد وہ توانائی ذخیرہ کرنے والے ایک آلے ’’سپر کپیسٹر‘‘ میں تبدیل ہوگیا۔

بھٹے میں پکی ہوئی سرخ اینٹیں پاکستان سمیت دنیا بھر کے بیشتر ممالک میں تعمیراتی مقاصد کےلیے عام استعمال ہورہی ہیں۔ ان کی سرخ رنگت ’’آئرن آکسائیڈ‘‘ نامی ایک مرکب کی وجہ سے ہوتی ہے جو دراصل ’’زنگ‘‘ کا دوسرا نام ہے؛ اور یہی زنگ ان اینٹوں کو بجلی ذخیرہ کرنے کے قابل بنانے میں اہم ترین ہے۔
اس طرح یہ پہلا موقع ہے کہ جب اِن سرخ اینٹوں کو بجلی ذخیرہ کرنے والے سپر کپیسٹرز میں تبدیل کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر جولیو پچھلے کئی سال سے ’’پیڈوٹ‘‘ (PEDOT) کہلانے والے ایک نامیاتی مرکب پر تحقیق میں مصروف ہیں اور اسے توانائی سے متعلق مختلف کاموں میں استعمال کرچکے ہیں۔ اس نامیاتی مرکب میں سے بجلی گزر سکتی ہے اور یہی صلاحیت اسے توانائی سے متعلق امور میں مفید بناتی ہے۔

اپنے تحقیقی مقالے میں تازہ کامیابی کا احوال بیان کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے کہ پہلے مرحلے میں سرخ اینٹوں کو 160 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرم کیا گیا اور پھر اسی درجہ حرارت پر انہیں پیڈوٹ کے بخارات میں رکھ دیا گیا۔

یہ نامیاتی مرکب آہستہ آہستہ ان سرخ اینٹوں کے باریک مساموں میں جمع ہوتا گیا۔ 160 ڈگری سینٹی گریڈ پر اینٹوں میں موجود آئرن آکسائیڈ کی وجہ سے پیڈوٹ کی لمبی لمبی سالماتی زنجیریں یعنی پولیمرز بننے لگیں۔ اس طرح تھوڑی دیر بعد اینٹوں کی سطح ایک ایسے مادّے میں تبدیل ہوگئی جس میں سے نہ صرف بجلی گزر سکتی تھی بلکہ ذخیرہ بھی کی جاسکتی تھی۔

اگلے مرحلے میں ان ’’ذہین اینٹوں‘‘ (smart bricks) کو کسی بیٹری کی طرح ’’چارج‘‘ کرکے ان میں بجلی محفوظ کی گئی۔ ایسی ایک اینٹ سے چھوٹی ایل ای ڈی کو دس منٹ تک جلانے کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔

ذہین اینٹیں ایجاد کرنے والے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایسی ہر اینٹ دس ہزار مرتبہ چارج اور ڈسچارج ہونے کے بعد بھی بجلی ذخیرہ کرنے کے قابل رہتی ہے۔

واضح رہے کہ فی الحال یہ تحقیق ابتدائی تجرباتی مرحلے پر ہے جس میں بنیادی اصول کو عملی طور پر ثابت کیا گیا ہے، تاہم ڈاکٹر جولیو اور ان کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ یہ طریقہ بڑے پیمانے پر بھی استعمال کیا جاسکے گا جبکہ توانائی ذخیرہ کرنے والی ’’ذہین اینٹیں‘‘ تیار کرنے میں بہت کم اضافی اخراجات ہوں گے۔

انہوں نے یہ تو نہیں بتایا کہ ذہین اینٹوں سے بنی عمارتوں کی دیواروں میں کتنی بجلی محفوظ ہوسکے گی لیکن ان کا دعوی ہے کہ اگر یہ ٹیکنالوجی پختہ ہوکر عام استعمال میں آگئی تو ذہین اینٹوں کی بدولت ہر گھر ’’اچھی خاصی‘‘ بجلی اپنی دیواروں میں ذخیرہ کرسکے گا۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: حکومت کا ماؤں کو بچے کی پیدائش سے 2 سال تک وظیفہ دینے کا فیصلہ
Next: کراچی کے عوام کی مشکلات کا احساس ہے، تنہا نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم

Related Stories

square-1-1-1761142027188
  • اہم خبریں
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان حکومت کا بڑا فیصلہ، ای۔وہیکل درآمدات کے لیے نئی ٹیرف پالیسی منظور، 2403 ٹیرف لائنز پر اتفاق، ای۔وہیکل کی رجسٹریشن صرف گلگت بلتستان میں ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2025
Untitled-design1729776485-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

اے آئی چیٹ بوٹ کی محبت میں گرفتار نوجوان نے خودکشی کرلی

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
thumbs_b_c_553ad3b84737689a62feb625c29eedf61729684093-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک کا پی ٹی اے کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل سیفٹی مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان

Daily Rehbar اکتوبر 23, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.