Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • سائنس و ٹیکنالوجی

آکاس بیل کا پودا اپنے میزبان کی ’جاسوسی‘ بھی کرتا ہے، ماہرین

Daily Rehbar ستمبر 7, 2020
2077501-dodderspyingx-1599459537-860-640x480

بیجنگ: چینی ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ بدنامِ زمانہ طفیلی پودا ’’آکاس بیل‘‘ (ڈوڈر پلانٹ) اتنا مکار ہے کہ وہ صرف اپنے میزبان کے غذائی اجزاء اور پانی ہی استعمال نہیں کرتا بلکہ اس کی ’’جاسوسی‘‘ بھی کرتا رہتا ہے تاکہ جیسے ہی میزبان پودے میں پھول لگنے کا وقت آئے تو یہ بھی خود پر پھول اُگانے کی تیاری کرلے۔

واضح رہے کہ آکاس بیل میں جڑیں اور پتّے نہیں ہوتے بلکہ وہ کسی موٹے دھاگے کی طرح اپنے میزبان (ہوسٹ) پودے کے گرد لپٹ کر اس کی شاخوں میں اپنی باریک نلکیاں (ٹیوبز) داخل کردیتی ہے جن کے ذریعے وہ اس پودے کی غذا اور پانی چوس کر مزید بڑھتی اور پھیلتی رہتا ہے۔

ایک پودے کو چوس کر ختم کرتے دوران ہی آکاس بیل کسی دوسرے قریبی پودے پر حملہ آور ہوجاتی ہے اور یوں وہ دوسرے پودوں کی جان لے کر اپنی بقاء کو یقینی بناتی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: طفیلی پودے ’جین کی چوری‘ بھی کرتے ہیں، تحقیق

اب تک کی تحقیق سے یہ تو معلوم ہوچکا تھا کہ آکاس بیل اپنے میزبان پودے کے جین بھی چوری کرتی رہتی ہے تاکہ اپنے ’’طفیلی پن‘‘ کو بہتر سے بہتر بناتی چلی جائے، لیکن یہ معما حل نہیں ہوسکا تھا کہ پتے اور جڑیں نہ ہوتے ہوئے بھی آکاس بیل خود کو پھول اُگانے کےلیے کیسے تیار کرلیتی ہے؟

کسی بھی پودے میں پتّے اگر اس کےلیے غذا بنانے کا کام کرتے ہیں تو ساتھ ہی ساتھ اسے بدلتے موسم سے باخبر رکھتے ہوئے، پھول دینے کے مخصوص وقت سے بھی آگاہ رکھتے ہیں۔ اس خاص وقت اور ماحول کا احساس ہوتے ہی پودا خود کو تیار کرتا ہے اور اس میں پھول اُگنے کا مرحلہ شروع ہوجاتا ہے۔

چینی ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ آکاس بیل اپنے میزبان پودے کے پتوں میں پیدا ہونے والے ’’تبدیلی کے کیمیائی سگنلوں‘‘ کی بھی جاسوسی کرتی رہتی ہے اور جیسے ہی اسے معلوم ہوتا ہے کہ اس کا میزبان پودا، پھول دینے کی تیاری کررہا ہے تو وہ بھی اسی کے ساتھ پھول دینے کی تیاری شروع کردیتی ہے۔

اس دریافت سے ظاہر ہوتا ہے کہ آکاس بیل صرف ایک طفیلی پودا (پیراسائٹ پلانٹ) ہی نہیں بلکہ یہ نہایت شاطر اور مکار قسم کا پودا بھی ہے جو انتہائی باریک بینی کے ساتھ اپنے میزبان کی جاسوسی تک کرنے کی صلاحیت رکھتا۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: ضرورت مندوں کی مدد کرنے سے عمر بڑھتی ہے، تحقیق
Next: سی سی پی او لاہور سے تنازع پر آئی جی پنجاب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

Related Stories

square-1-1-1761142027188
  • اہم خبریں
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان حکومت کا بڑا فیصلہ، ای۔وہیکل درآمدات کے لیے نئی ٹیرف پالیسی منظور، 2403 ٹیرف لائنز پر اتفاق، ای۔وہیکل کی رجسٹریشن صرف گلگت بلتستان میں ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2025
Untitled-design1729776485-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

اے آئی چیٹ بوٹ کی محبت میں گرفتار نوجوان نے خودکشی کرلی

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
thumbs_b_c_553ad3b84737689a62feb625c29eedf61729684093-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک کا پی ٹی اے کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل سیفٹی مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان

Daily Rehbar اکتوبر 23, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.